ETV Bharat / state

بہار: بچہ مزدوری مخالف مہم - گیا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک نجی ہوٹل میں بچوں کی مزدوری اور زمینی سطح کی صحافت کے موضوع سے متعلق سینٹر ڈائریکٹ آرگنائزیشن اور ہیومن لیبرٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیمینار کاانعقاد ہوا جس میں تنظیم کے نمائندوں نے صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

بچہ مزدوری مخالف مہم
author img

By

Published : Sep 14, 2019, 10:56 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:33 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کی پہچان عالمی سطح پر مذہبی مقامات اور اچھے کاموں سے کی جاتی ہے لیکن حالیہ برسوں میں ضلع کی شناخت بچہ مزدوری کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ہونی شروع ہوئی ہے اور اس شناخت سے نجات تب ہی مل سکتی ہے جب میڈیا بھی اس میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔

بچہ مزدوری مخالف مہم، ویڈیو

ان خیالات کا اظہار جلع گیا میں منعقد ایک سیمینار میں کیا گیا جس کا مقصد ضلع کع بچہ مزدوری سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کرنا تھا۔

بچہ مزدوری اور زمینی سطح کی صحافت کے موضوع سے متعلق سینٹر ڈائریکٹ آرگنائزیشن اور ہیومن لبرٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیمینار میں پٹنہ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سریش کمار اور سینیئر صحافی پیوش مترا نے گیا کے صحافیوں سے تفصیلی گفتگو کی جبکہ صحافیوں نے بھی اس مسئلے پر اپنا ہر ممکن تعاون پیش کرنے کا یقین دلایا۔

سریش کمار نے بتایا کہ اس وقت گیا میں 92978 بچہ مزدور ہیں اور یہ تعداد بہار میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچہ مزدوری کے خلاف اجتماعی کوششوں سے ملک میں پہلی بار کسی شخص کو بچوں سے مزدوری کروانے کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم اب تک جے پور سے 500 بچوں کو بچا چکی ہے جبکہ وہ مزید 300 بچوں اور ان کے کنبوں کی معاشی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے تا کہ وہ دوبارہ بچہ مزدوری پر مجبور نا ہوں۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک نجی ہوٹل میں بچوں کی مزدوری اور زمینی سطح کی صحافت کے موضوع سے متعلق سنٹر ڈائریکٹ آرگنائزیشن اور ہیومن لیبرٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیمینار کاانعقاد ہوا ۔جس میں تنظیم کے نمائندوں نے صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا Body:میڈیا اور عوامی تعاون سے گیا کے ماتھے سے بچوں کی مزدوری کا بدنما داغ دور ہوگا۔
ریاست بہار کے ضلع گیا کی پہچان عالمی سطح پرمذہبی مقامات اور اچھے کاموں کے لئے ہے ۔ لیکن حالیہ برسوں میں ضلع کو بال مزدوری کے ایک بڑے ٹھکانے کے طور پر پہچان ہونی شروع ہوئی ہے ، اس شناخت سے نجات تب ہی مل سکتی ہے جب میڈیا بھی اس میں سرگرم کردار ادا کرے۔
بچوں کی مزدوری اور زمینی سطح کی صحافت کے موضوع سے متعلق سنٹر ڈائریکٹ آرگنائزیشن اور ہیومن لبرٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام سیمینار میں پٹنہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سریش کمار اور سینئر صحافی پیوش مترا نے گیا کے صحافیوں سے تفصیلی گفتگو کی۔ صحافیوں نے بھی اس مسئلے پر باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

سریش کمار نے بتایا کہ اس وقت گیا میں 78،929 چائلڈ مزدور ہیں ، یہ تعداد بہار میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے ملک میں پہلی بار کسی دلال کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جے پور کی عدالت نے گیا کے دلال کو سزا سنائی ہے اور اس کی بحث پورے ملک میں چل رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تنظیم اب تک جے پور سے 500 بچوں کو بچا چکی ہے اور وہ 300 بچوں اور ان کے کنبوں کی معاشی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ وہ دوبارہ بچوں کی مزدوری پر مجبور نہ ہوں۔

صحافی مترا نے میڈیا کے ساتھیوں سے اس معاملے پر مستقل لکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ ان بچوں اور ان کے اہل خانہ کی کہانی سامنے لائیں جو جے پور میں چائلڈ لیبر کے خلاف قانونی جنگ تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے لڑرہے ہیں ۔Conclusion:سیمینار کے دوران متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ تنظیم کے نمائندے اور صحافی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ میں رہکر معلومات فراہم کرینگے اور مل کر اس بدنما داغ کو دور کریں گے
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:33 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.