ETV Bharat / state

RJD MLA on Durga درگا ایک خیالی کردار، پوجا پاٹھ فضول خرچی، آر جے ڈی ایم ایل اے کا متنازع بیان - RJD MLA Fateh Bahadur Controversial Statement

آر جے ڈی ایم ایل اے فتح بہادر سنگھ نے ہندو دیوی 'درگا' سے متعلق ایک متنازع بیان دیتے ہوئے اسے خیالی کردار بتایا، نیز پوجا پاٹھ کو خرچ فضول قرار دیا۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔ RJD MLA Fateh Bahadur Singh Controversial Statement

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 9:58 AM IST

Updated : Oct 27, 2023, 11:00 AM IST

آر جے ڈی ایم ایل اے فتح بہادر سنگھ کا متنازع بیان

روہتاس: آر جے ڈی لیڈر اور وزیر تعلیم چندر شیکھر کے بعد بہار کے ایک اور لیڈر نے ہندو مذہب کے تعلق سے متنازع بیان دیا ہے۔ آر جے ڈی ایم ایل اے فتح بہادر سنگھ نے ہندو دیوی 'درگا' پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درگا خیالی کردار ہے اور اس کی پوجا کرنا فضول خرچی ہے۔ انہوں نے ہندو مذہب کے 33 کروڑ دیوی دیوتاؤں پر بھی سوال اٹھائے۔

روہتاس میں آر جے ڈی ایم ایل اے فتح بہادر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ متنازع بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ منو وادیوں کے مطابق 33 کروڑ دیوی دیوتا ہیں۔ انگریزوں کے دور میں ہندوستان کی آبادی 30 کروڑ تھی۔ تو پھر یہ کس نے لکھا کہ ماں درگا نے مہیساسور کی کروڑوں فوج کے ساتھ جنگ ​​کی؟ انہوں نے انگریزوں کے ہاتھوں بھارت کے غلام بننے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ملک غلام تھا، اس وقت ماں درگا کہاں تھی، انہوں نے انگریزوں کو کیوں نہیں مارا۔

فتح بہادر سنگھ نے کہا کہ "منو وادیوں کے مطابق، ہمارے ملک میں 33 کروڑ دیوی دیوتاؤں ہیں، جس وقت بھارت انگریزوں کا غلام بنا، اس وقت ہندوستانیوں کی آبادی 30 کروڑ تھی۔ چنانچہ منو وادیوں نے لکھا کہ ماں درگا نے مہیساسور کی کروڑوں کی فوج کے ساتھ جنگ ​​کی۔ جس وقت مٹھی بھر انگریزوں نے بھارت کو غلام بنایا تھا، اس وقت ماں درگا کیا کر رہی تھیں؟ ماں درگا نے انگریزوں کو ختم کرنے کا کام کیوں نہیں کیا؟''

اسی کے ساتھ آر جے ڈی ایم ایل اے نے نوراتری کے دوران پوجا پاٹھ کو بھی فضول خرچی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا خرچ ہے۔ جب درگا کی کوئی تاریخ نہیں ہے تو پھر لوگ اتنا خرچ کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ خیالی دیوی دیوتاؤں کو بنانے والے منو وادیوں نے او بی سی، ایس سی-ایس ٹی کو شودر بنا دیا۔ ایم ایل اے نے پوچھا، 'ہم کون سے ہندو ہیں؟'

مزید پڑھیں: Stalin on Sanatan سناتن ڈینگی اور ملیریا کی طرح ہے، اسے ختم کردینا چاہیے، سی ایم اسٹالن کے بیٹے کا متنازع بیان

MK Stalin Defends Son سناتن دھرم کے بیان پر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن اپنے بیٹے کے دفاع میں سامنے آگئے

آر جے ڈی ایم ایل اے نے کہا کہ "پوجا پر خرچ کرنا ناجائز ہے۔ ایک کتاب میں لکھا ہے کہ جب ماں درگا نے زمین پر قدم رکھا تو تینوں جہان (لوک) لرزنے لگے۔ کیا تینوں جہانوں میں صرف بھارت ہی شامل ہے یا پوری دنیا آتی ہے؟ اگر درگا ایک دیوی ہوتیں اور ان کا اوتار اگر ایسا ہوتا تو صرف بھارت میں کیوں، پوری دنیا میں کیوں نہیں؟ ہم ہندو کون ہیں؟ جن منووادیوں نے خیالی دیوتاوں کو بنایا، انہیں منو وادیوں نے 90 فیصد او بی سی اور ایس سی-ایس ٹی کو شودر قرار دیا۔"

مزید پڑھیں: Sanatana Dharma Row کرناٹک کے وزیر داخلہ نے ہندو مذہب کی ابتدا پر سوال اٹھائے

ریاستی وزیر تعلیم کا متنازع بیان

آپ کو بتاتے چلیں کہ فتح بہادر سنگھ آر جے ڈی کے پہلے لیڈر نہیں ہیں جنہوں نے ہندو دیوی دیوتاؤں کے حوالے سے متنازع بیان دیا ہو۔ اس سے قبل بہار کے وزیر تعلیم اور آر جے ڈی ایم ایل اے ڈاکٹر چندر شیکھر نے بھی رامائن سے متعلق متنازع بیان دیا تھا۔ وزیر تعلیم کے بیان کے بعد بہار میں کافی احتجاج ہوا تھا۔ یہ معاملہ فی الحال ٹھنڈا پڑ چکا تھا کہ اسی درمیان آر جے ڈی کے ایک اور لیڈر نے درگا کو خیالی قرار دیا اور پوجا پاٹھ پر ہونے والے اخراجات کو فضول قرار دیا۔

Last Updated : Oct 27, 2023, 11:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.