ETV Bharat / state

دربھنگہ جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج

گزشتہ 21 اپریل کو دربھنگہ جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والی ایک خاتون نے دربھنگہ جیل انتظامیہ پر جیل کے اندر مذہب کی بنیاد پر خاتون قیدیوں کو ہراساں کرنے اور مارپیٹ کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

دربھنگہ جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج
دربھنگہ جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : May 14, 2020, 4:11 PM IST

اس معاملے میں متاثرہ خاتون نے ریاست بہار کے دربھنگہ کے کلکٹر، سینر ایس پی اور ضلع لیگل سروس اٹھاریٹی کے سکریٹری سے درخواست دے کر جانچ اور کاروائی کی فریاد کی۔

لیکن ابھی تک اس سنگین الزامات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس معاملے پر دربھنگہ جیل انتظامیہ پر کاروائی کی مانگ کو لیکر انصاف منچ اور نگر کانگریس کارکنان نے اردو محلہ میں احتجاج کیا۔

انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد کی قیادت میں یہاں سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ایک روزہ دھرنے کااحتجاج کیا جس میں متعدد افراد نے شرکت کی-

دربھنگہ جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اس موقع پر انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد اور نگر کانگریس کے صدر راجا انصاری نے کہا کہ ہم لوگ ایک روزہ دھرنا کے ذریعے اس سنگین معاملہ پر ضلع انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد اس معاملے کی جانچ کر کے قصوروار جیل اہلکاروں پر کاروائی کریں ۔ اگر وقت پر کاروائی نہیں کی گئی تو ہم لوگ اپنا احتجاج آگے بھی جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.