ETV Bharat / state

بہار میں کورونا ٹیکہ کاری کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل: نتیش کمار - بہار میں کورونا ٹیکا کاری کےلیے تمام تر تیاریاں مکمل

ریاست بہار میں کورونا ٹیکہ کاری کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ پہلے مرحلہ کے تحت طبی عملے کے ارکان کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں اور عوامی نمائندوں سمیت تمام سرکاری ملازمین کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Bihar prepared for Covid-19 vaccination drive, says CM Nitish Kumar
بہار میں کورونا ٹیکا کاری کےلیے تمام تر تیاریاں مکمل: نتیش کمار
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 10:02 PM IST

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں کورونا ٹیکہ کاری کے سلسلہ میں تمام تیاریوں کو مکمل کر لیا گیا اور بہت جلد پہلے مرحلہ کے تحت طبی عملے کے ارکان کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

بہار میں کورونا ٹیکا کاری کےلیے تمام تر تیاریاں مکمل: نتیش کمار

انہوں نے بتایا کہ طبی عملے کے بعد پولیس اہلکاروں کو ترجیح دی جائے گی جس کے بعد عوامی نمائندوں اور تمام سرکاری ملازمین کو ویکسین دی جائے گی۔

نتیش کمار نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کے تحت ریاست کے مختلف علاقوں کے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں ٹیکہ کاری کے لیے مناسب انتظامات کئے ہیں۔ اسی طرح ریاستی حکومت نے بھی اپنے طور پر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

انہوں نے انتظامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ضرورت کے مطابق کورونا ویکسین کےلیے کولڈ اسٹوریج کا انتظام کیا گیا ہے اور ویکسین کو مختلف مقامات پر بھیجنے کےلیے بھی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بہار کے وزیراعلیٰ نے عوام کو اپنے طور پر احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا۔

قبل ازیں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت اشونی کمار چوبے نے کہا تھا کہ بہار کو پہلے مرحلے کے تحت کووڈ۔19 ویکسین کی سات لاکھ ڈوز جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک کروڑ ڈوز فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.