ETV Bharat / state

چراغ پاسوان کے لیے بہار الیکشن کی راہ کتنی مشکل

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے انتقال کے سبب بہار کے انتخابات پر اثر پڑنے کا امکان ہے چونکہ ان کے بیٹے چراغ پاسوان کے موجودہ موقف سے یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کر لیں گے۔

بہار انتخابات پر اثر پڑنے کا امکان
بہار انتخابات پر اثر پڑنے کا امکان
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 12:06 PM IST

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان جو بہار کے مشہور دلت رہنماؤں میں سے ایک ہیں اور مختلف جماعتوں کی سربراہی میں متعدد حکومتوں کا حصہ رہے تھے، جمعرات کو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

توقع ہے کہ بہار کے انتخابات ہونے سے ٹھیک 20 دن پہلے پاسوان کے انتقال سے ایل جے پی کے انتخاب میں ہونے والے تین مرحلے کے انتخابات کے نتائج پر اثر پڑنے کی امید ہے۔

سیاسی مبصر سروج یادو نے کہا کہ 'رام ولاس پاسوان لالو پرساد کے ساتھ ساتھ سماجی انصاف کے سب سے نمایاں چیمپین تھے۔ تاہم ان کا نظریہ آر جے ڈی رہنما سے تھوڑا مختلف تھا پھر بھی وہ پسماندہ طبقات کے لوگوں میں کافی مشہور تھے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کے انتقال سے ایل جے پی کو کچھ گنجائش مل سکتی ہے۔ خاص طور پر چراغ پاسوان ہمدردی کی وجہ سے ووٹ حاصل کر سکتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.