ETV Bharat / state

بہار اسمبلی انتخابات 2020: دیر سے آئیں گے نتائج!

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران ہال کے اندر صرف سات گنتی ٹیبل رکھنے کی اجازت ہے۔ ایسی صورتحال میں ہر اسمبلی حلقے کے لیے 3-4 ہالوں کی ضرورت ہوگی۔

بہار اسمبلی انتخابات 2020: دیر سے آئیں گے نتائج!
بہار اسمبلی انتخابات 2020: دیر سے آئیں گے نتائج!
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 12:21 PM IST

کورونا بحران کے دوران ہوئے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج منگل یعنی 10 نومبر کو آئیں گے۔ بہار کی سیاست کا بادشاہ کون ہوگا؟ یہ بھی اسی دن معلوم ہوگا، تاہم اس بار کورونا پروٹوکال کی وجہ سے یہ انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ انتخابات کے نتائج میں تاخیرہو سکتی ہے۔

دراصل الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق گنتی کے دوران ہال کے اندر صرف سات گنتی ٹیبلوں کی اجازت ہے، ایسی صورتحال میں سبھی اسمبلی حلقوں کے لیے 3-4 ہالوں کی ضرورت ہوگی۔ گنتی کے ٹیبل پر لانے سے پہلے کنٹرول یونٹ اور وی وی پیٹ کی کیئر یونٹ کو سینیٹائز کیا جا ئے گا۔

کنٹرول یونٹ اور وی وی پیٹ کی ڈی سیلنگ اور انتخابی نتائج کو ظاہر دکھانے کے لیے ہر ٹیبل پر ایک جدول مقرر کیا جائے گا۔ کورونا بحران میں ہوئے انتخابات کے دوران پولنگ مراکز کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اس کی وجہ سے بھی تمام پولنگ مراکز کے ووٹوں کی گنتی میں تھوڑا زیادہ وقت لگے گا۔

کمیشن نے تمام اسٹرانگ روم کی نگرانی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

واضح ہو کہ گزشتہ روز بہار میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا ہے، جس کے نتائج 10 نومبر کو آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.