ETV Bharat / state

Indian Olympic Athlete in Patna: 'بہار کے کھلاڑیوں کو صحیح پلیٹ فارم کی ضرورت' - بھارتی اولمپک کھیلاڑی پٹنہ میں

ٹوکیو اولمپک Tokyo Olympics میں کئی اعزاز حاصل کرنے والے قومی پہلوان روی دہیا اور ریسلر دیپک پنیا نے آج پٹنہ میں کہا کہ بہار میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، انہیں صرف صحیح پلیٹ فارم دینے کی ضرورت ہے۔

'بہار کے کھلاڑیوں کو صحیح پلیٹ فارم کی ضرورت'

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 2:43 PM IST

پٹنہ: ٹوکیو اولمپک Tokyo Olympics میں ملک کے لئے کئی اعزاز حاصل کرنے والے قومی پہلوان روی دہیا اور ریسلر دیپک پنیا آج پٹنہ پہنچے Indian Olympic athlete in patna جہاں ان کا استقبال بہار کے وزیر کھیل آلوک رنجن Bihar Sports Minister Alok Ranjan نے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں کیا۔

ویڈیو

اس دوران وزیر آلوک رنجن نے دونوں مہمان کھلاڑیوں کے حوالے سے کہا کہ 'آج کھیل کے شعبے میں دونوں نوجوانوں نے جس طرح سے ملک کا نام روشن کیا ہے اس سے آنے والے دنوں میں بھارت اولمپک میں مزید بہتر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کھیل کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ جب بھارتی کھلاڑی اولمپک میں حصہ لینے کے لیے ٹوکیو روانہ ہو رہے تھے، اس وقت بھی وزیراعظم نے ان کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات کرکے حوصلہ بڑھانے کا کام کیا تھا۔

وہیں پہلوان روی دہیا Deepak Punia in Patna نے کہا کہ 'میں بہار دوسری بار آیا ہوں، بہار میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، یہاں کھیل کے الگ الگ شعبہ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، انہیں صرف صحیح پلیٹ فارم دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

ریسلر دیپک پنیا نے کہا کہ 'اولمپک Tokyo Olympics میں بہار سے نمائندگی کم ہوتی ہے، ہمارے ہریانہ میں لوگ اس بات پر گفتگو کرتے ہیں کہ بہار کے لوگ زیادہ تعلیم پر توجہ دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قومی سطح پر سب سے زیادہ آئی اے ایس افسر یہیں سے نکلتے ہیں۔

دیپک نے کہا کہ اب یہاں کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ کھیل پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کھیل کے شعبہ میں بہترین مظاہرہ کرنے کے عوض میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے روی دہیا کو کھیل رتن اور دیپک پنیا کو ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.