بہار کابینہ کی میٹنگ میں پٹنہ میٹرو ریل منصوبہ کے پہلے مرحلے کے دو کوریڈور کے کام کے لیے دہلی میٹرویل ریل کارپوریشن کو تقریباً 482 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
پٹنہ میٹرو ریل کا کام رواں برس کے آخر میں شروع ہو جائے گا جبکہ اسے تین برسوں میں مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
ریاستی کابینہ نے پٹنہ میٹرو ریل کے کام کی ذمہ داری دلی میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ کو دی ہے اور رواں برس کے اخیر تک میٹرو ریل کا کام شروع ہوجائے گا،جس کے لیے 482 کروڑ روپے کا تخمینہ طے کیا گیا ہے۔
کابینہ سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ 'آئندہ تین برسوں میں پٹنہ میٹرو ریل سروس شروع ہو جائے گی۔ شہر کے اہم علاقوں میں تین برسوں کے بعد عوام کو میٹرو سروس کی خدمات مہیا ہو جائیں گی۔'
کابینی میٹنگ میں مغربی چمپارن کے رمنا میدان کی زمین کو محکمہ آرٹ و کلچر اور نوجوان کو مفت میں مہیا کرائی گئی ہے جہاں پر بیک وقت دو ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والا آڈیٹوریم تعمیر کیا جائے گا۔