ETV Bharat / state

دربھنگہ: پنچایت انتخابات میں کئی مسلم امیدوار کامیاب

دربھنگہ میں جمعہ کو چوتھے مرحلہ کے لئے ہوئے پنچایت انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کی گئی، جس میں منی گاچھی بلاک کے 22 پنچایت اور ٹارڈیح بلاک کے 14 پنچایت کے لئے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

دربھنگہ: پنچایت انتخابات میں کئی مسلم امیدوار کامیاب
دربھنگہ: پنچایت انتخابات میں کئی مسلم امیدوار کامیاب
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 7:05 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بروز جمعہ کو چوتھے مرحلہ کے لئے ہوئے پنچایت انتخاب کے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کی گئی۔

دربھنگہ: پنچایت انتخابات میں کئی مسلم امیدوار کامیاب

ووٹوں کی گنتی دربھنگہ بازار سمیتی احاطہ میں صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی۔ جس میں منی گاچھی بلاک کے 22 پنچایت اور ٹارڈیح بلاک کے 14 پنچایت کے لئے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے شروع ہو گئے، جس میں کئی مسلم امیدوار انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے۔ نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے منی گاچھی تحصیل کے پٹھان کبئ پنچایت سے مسلسل دوسری مرتبہ مکھیا بننے والی عشرت خاتون کے شوہر نین خان نے کہا کہ میں نے پنچایت میں کئی ترقیاتی کام کئے ہیں، جس کی وجہ سے عوام نے دوبارہ ہمیں کام کرنے کا موقع دیا ہے۔

وہیں اس موقع پر ٹارڈیح بلاک کے اجرہٹا پنچایت سے لگاتار دوسری مرتبہ مکھیا کا انتخاب جیتنے والے محمد محمود نے آی ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ مکھیا بننے کے بعد سے ہی پنچایت میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔ پنچایت میں ایک بھی نیا مقدمہ نہیں ہونے دیا، پرانے مقدمہ کو بھی آپس میں صلح کراکر کم کر دیا، ہمارے پنچایت میں امن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری سبھی اسکیم کو زمین پر اتارا، ہمیشہ عوام کو ان کا حق دلانے کی کوشش کی۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار بھی تقریبا ایک ہزار ووٹوں سے جیت ملی ہے۔ کل آٹھ امیدوار اس بار ہمارے خلاف انتخاب لڑ رہے تھے۔ اس بار ہم نے ترقیاتی کاموں کو اور آگے بڑھانے کا کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دربھنگہ: ضمنی انتخاب میں جے ڈی یو کی جیت یقینی: زماں خان

وہیں دوسری طرف منی گاچھی تحصیل کے نہرا مغربی پنچایت سے عبدلمالک مکھیا کا انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے، جگدیس پور پنچایت سے پہلی بار ایک نوجوان مسلم امیدوار دلشاد احمد مکھیا کا انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے۔ اسی پنچایت سے محمد کلام کی اہلیہ بھی پنچایت سمیتی بننے میں کامیاب رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.