ETV Bharat / state

گیا: پنچایت انتخابات کی ووٹنگ میں مسلم خواتین پیش پیش - bihar panchayat election 2021

گیا میں پنچایت انتخابات کے تحت ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ مردوں کی بنسبت خواتین میں زیادہ جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ بیلاگنج میں 33 فیصد اور خضر سرائے میں 57 فیصد خواتین نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

voting of panchayat election in gaya bihar
گیا: پنچایت انتخابات کی ووٹنگ میں مسلم خواتین کی فیصد بڑھی ہے
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 5:13 PM IST

ضلع گیا کے بیلاگنج اور خضر سرائے میں پنچایتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ کا عمل معمولی جھڑپوں اور ای وی ایم مشینوں کی تکنیکی خرابیوں کے درمیان جاری رہا۔ دوپہر ایک بجے تک بیلاگنج میں 44 فیصد افراد نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جبکہ خضر سرائے بلاک میں 47 فیصد لوگوں نے ووٹنگ کی، جن بوتھس پر ووٹنگ فیصد کم ہے وہاں ای وی ایم مشین میں گڑبڑی اور بہتر نظم ونسق نہیں ہونے کی وجہ شرح ووٹنگ کم درج کی گئی۔

ویڈیو

تاہم اس درمیان خوش آئند ہے کہ دونوں بلاکس میں مردوں کی بنسبت خواتین کی ووٹنگ فیصد زیادہ درج کی گئی جسکی وجہ سے علاقے کے ووٹرز کی توقع ہے کہ اس مرتبہ گاؤں دیہات کی نمائندگی میں تبدیلی آنے کی امید ہے۔ ووٹنگ فیصد بڑھنے کی وجہ سے ای وی ایم مشین کا استعمال ہونا ہے۔

اس مرتبہ خاص بات یہ ہے کہ مسلم خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، بیلاگنج کے سبھی بوتھس پر مسلم خواتین کی قطار نظر آئی کیونکہ بیلاگنج بلاک میں مسلمانوں کی آبادی تیس فیصد سے زیادہ ہے۔

اس سلسلے میں بی ڈی او کندن کمار نے بتایا کہ ان کے بلاک علاقے میں پرامن ماحول میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ ابھی تک ووٹنگ فیصد بھی اچھی ہے۔ اس مرتبہ حکومت نے ای وی ایم مشین کے ساتھ بایو میٹرک کا بھی استعمال ووٹنگ کے دوران کرانے کی پہل کی تھی تاہم نوے فیصد بوتھس پر بایو میٹرک خراب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.