ETV Bharat / state

بہار: بارش سے عام زندگی مفلوج - بارش کے سبب افسران وملازمین چھٹیوں کو منسوخ کر دیا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں گزشتہ چار روز سے جاری موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

بہار: بارش سے عام زندگی مفلوج
author img

By

Published : Sep 29, 2019, 7:27 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:14 PM IST

گزشتہ 36 گھنٹوں میں 136.9 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

بارش سے جانی نقصان سب سے زیادہ گیا میں ہوا ہے۔

بہار: بارش سے عام زندگی مفلوج

دیہی علاقوں کے گاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ڈسٹرک مجسٹریٹ نے سرکاری محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے افسران کو اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔

اب تک ضلع کے مختلف علاقوں میں درجنوں مقانات کے منہدم ہونے سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ندیوں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ پل کے اوپر سے پانی گزر رہا ہے۔ ضلع کے کئی گاؤں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

دیہی علاقوں کے کئی گاؤں میں انتظامیہ کی جانب سے اب تک مدد نہیں پہنچی ہے۔

حالانکہ ڈسٹرک مجسٹریٹ نے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا ہے مسلسل بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

افسران اپنے اپنے علاقوں میں راحتی تیاریاں مکمل کرکے وہاں پہنچیں۔

افسران وملازمین جو تعطیل پرتھے ان کی چھٹیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں رہنے کے ساتھ اعلی حکام سے رابطہ میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ضلع کے ڈومریا، امام گنج، شیرگھاٹی، کونچ، پریا، وزیرگنج کے علاقوں کی ندیوں کا پانی گاؤں میں داخل ہوگیا ہے۔

امام گنج کے گنگٹی ندی پر بنے پل کے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے جس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

ڈومریا کے گنگٹی گاؤں کے مقامی باشندوں کے مطابق انتظامیہ کے افراد ان تک ابھی نہیں پہنچے ہیں۔

تسلسل کے ساتھ ہورہی بارش سے علاقے کارابطہ ٹوٹ گیا ہے اور درجنوں گاؤں ڈوبے ہوئے ہیں۔

وہیں حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ریاستی محکمہ تعلیم کے وزیر و گیا ضلع انچارج وزیر کرشنندن پرسادورما نے کہا کہ انتظامیہ اور حکومت اس آفات سے نمٹنے کو تیار ہیں جن علاقوں میں پانی زیادہ بھر گیا ہے۔

وہاں ایس ڈی آرایف کی ٹیم تعینات کی گئی ہیں۔

حالانکہ ان کا ماننا ہے کہ حالات معمول پر لائے جا رہے ہیں جن رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا وہاں پانی نکل بھی رہا ہے۔

وزیر موصوف کے مطابق ان کی مکان میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

جمواں گاؤں میں پل صاف کرواکر پانی نکالاگیا اور ضلع کے وزیر گنج تھانہ حلقہ کے جمواں گاؤں میں پل کے جام ہونے سے پانی گاؤں میں داخل ہوگیا تھا۔

سب ڈویژنل افسر ستیندر کمار کی موجودگی میں مسلسل آٹھ گھنٹوں کی مشقت کے بعد پل میں جمع ملبے کو ہٹایا گیا۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں گزشتہ چاردنوں سے تسلسل کے ساتھ ہورہی بارش سے عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ، گزشتہ 36 گھنٹوں میں 136.9 ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ جس سے کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ دیہی علاقوں کے گاوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ،ڈسٹرک مجسٹریٹ نے سرکاری محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے افسران کو اپنے علاقوں میں موجودرہنے کی ہدایت دی ہیںBody:
بہار میں بارش قہر بنکر ٹوٹی ہے اور اسکا سلسلہ جاری ہے ۔بارش سے جانی نقصان سب سے زیادہ ضلع گیا میں ہواہے ، اب تک ضلع کے مختلف علاقوں میں درجنوں مقامات کے منہدم ہونے سے اسکے ملبوں کی زد میں آکر 6 افراد کی موتیں ہوچکی ہیں ۔ ندیاں شباب پر ہیں ، پل کے اوپر سے پانی گزررہاہے ، ضلع کے کئی گاوں میں پانی داخل ہوگیا ہے ،دیہی علاقوں کے کئی گاوں میں انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک مدد نہیں پہنچی ہے ۔حالانکہ ڈسٹرک مجسٹریٹ نے احکامات صادر کرتے ہوئے کہاہے مسلسل بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے افسران اپنے اپنے علاقوں میں راحتی تیاریاں مکمل کرکے وہاں پہنچیں ، افسران وملازمین جو تعطیل پرتھے انکی چھٹیوں کو منسوخ کردیاگیاہے ، افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں رہنے کے ساتھ اعلی حکام سے رابطہ میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ضلع کے ڈومریا ، امام گنج ، شیرگھاٹی ، کونچ ، پریا ، وزیرگنج کے علاقوں کی ندیوں کا پانی گاوں میں داخل ہوگیا ہے ۔ امام گنج کے گنگٹی ندی پر بنے پل کے اوپر سے پانی بہہ رہاہے جس سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ڈومریا کے گنگٹی گاوں کے مقامی باشندوں کے مطابق انتظامیہ کے افراد ان تک ابھی تک نہیں پہنچے ہیں ۔تسلسل کے ساتھ ہورہی بارش سے علاقے کارابطہ ٹوٹ گیا ہے ، درجنوں گاوں ڈوبے ہوئے ہیں

حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کو تیار ہے

ریاستی محکمہ تعلیم کے وزیر وگیاضلع انچارج وزیرکرشنندن پرسادور مانے کہاکہ انتظامیہ اور حکومت اس آفات سے نمٹنے کو تیارہے ، جن علاقوں پانی زیادہ بھرگیا ہے وہاں ایس ڈی آرایف کی ٹیم تعینات کی گئی ہیں ، حالانکہ انکا مانناہے کہ حالات معمول پر لائے جارہے ہیں ، جن رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہوگیاتھا وہاں پانی نکل بھی رہاہے ، وزیرموصوف کے مطابق انکی رہائش گاہ میں پانی داخل ہوگیا ہےConclusion:جمواں گاوں میں پل صاف کراکر پانی نکالاگیا
ضلع کے وزیرگنج تھانہ حلقہ کے جمواں گاوں میں پل کے جام ہونے سے پانی گاوں میں داخل ہوگیاتھا ، سب ڈیویزنل افسر ستیندر کمار کی موجودگی مسلسل آٹھ گھنٹوں کی مشقت کے بعد پل میں جمے ملبے کو صاف کیا گیا ۔جس سے گاوں میں جمع پانی کم ہوگیا ہے
Last Updated : Oct 2, 2019, 12:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.