پٹنہ: آسمانی بجلی گر نے سے پورنیہ میں 04،ارریہ میں4،سپول میں3لوگوں کی موت پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شدید رنج وغم کا اظہار کیا اور متاثرہ کنبوں سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔Nitish expressed grief over the death of people
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفات کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے تمام مہلوکین کے اہل خانہ کو فوری طور پر چار چار لاکھ روپے مدد دینے کی ہدایت دی ہے ۔
وزیراعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ خراب موسم میں پوری طرح سے محتاط رہیں ۔خراب موسم ہو نے پر آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے آفات مینجمنٹ محکمہ کے ذریعہ وقتا فوقتا جاری کیے گئے مشوروں پر عمل کریں ۔خراب موسم میں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں ۔
مزید پڑھیں:بہار: آسمانی بجلی گرنے سے نو افراد ہلاک
یواین آئی