گیا :ریاست بہار کے ضلع گیا ہیڈکوارٹر سے قریب پندرہ کلومیٹر دور مسلم لڑکے و لڑکیوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے خصوصی کورس کرایا جارہاہے ۔یہ کورس ضلع گیا میں دوسرے انسی ٹیوٹ یا کوچنگ میں نہیں ہوتا ہے اس لئے یہ کورس مسلم لڑکے ولڑکیوں کے لئے خاص ہے ۔دراصل محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے کوریئر ایگزیکیٹیو کا کورس کرایا جارہاہے،Bihar Minority Welfare Department Help To Build Future Of Muslim Girls And Boys In Gaya
ابھی 60 لڑکے ولڑکیاں اس کورس کو کررہے ہیں ۔ تین ماہ تک کورس مختص ہے اور اس کے مکمل ہونے پر بہار حکومت سے منظور شدہ کورس سرٹیفکٹ دی جاتی ہے ، کوریئر ایگزیکٹیو کورس کوئی عام کورس نہیں ہے ابھی ضلع گیا اور ریاست میں اس کورس یافتہ نوجوانوں کی نجی شعبے کی ملازمت میں مانگ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Homage to Pandit Jawaharlal Nehru: پنڈت جواہر لال نہرو کو پھاگو چوہان اور نتیش کمار نے خراج عقیدت پیش کیا
سینٹر کوڈینٹر مکیش کمار نے بتایا کہ چیرکی کا یہ علاقہ بودھ گیا بلاک میں واقع ہے۔ اس علاقے میں مسلم آبادی خاصی ہے اس لئے اس علاقے کو منتخب کیا گیا ہے۔ کورس کے تحت پڑھنے کے لئے چیرکی کے دور دراز گاوں سے لڑکیاں آتی ہیں۔ یہ خوش آئند ہے کہ مسلم لڑکیاں اب روزگار کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔
ایک طالبہ آسیہ پروین نے کہا کہ وہ 7 کلومیٹر دور گاوں سے بذریعہ سائیکل سینٹر پر پہنچتی ہیں۔ ان کے والد بمبئی میں نجی نوکری کرتے ہیں۔ ان کے والد لڑکیوں کو ملازمت میں آنے کے قائل نہیں ہیں۔ تاہم انکی والدہ انکی حمایت کرتی ہیں کیونکہ آج زمانہ برابری کا ہے جب خود کو بہتر کریں گی تو کامیابی آپکے قدم چومے گی ۔Bihar Minority Welfare Department Help To Build Future Of Muslim Girls And Boys In Gaya