پٹنہ: وزیر داخلہ امت شاہ کے دوبارہ بہار دورہ پر راجد سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے صاحبزادے و وزیر تیج پرتاب یادو نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ وہ(امت شاہ) بار بار بہار اس لئے آ رہے ہیں کہ انہیں بھی عظیم اتحاد میں شامل ہونا ہے۔ جب سے بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بنی ہے اس وقت سے بی جے لی لیڈران کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے۔ سبھی لوگ مسلسل بہار کا دورہ کر رہے ہیں. امت شاہ بھی بار بار بہار اسی وجہ سے آ رہے ہیں کہ انہیں بھی عظیم اتحاد کی حکومت اچھی لگ رہی ہے ۔وہ بہت جلد بھاجپا چھوڑ کر عظیم اتحاد میں شام ہو جائیں گے. Bihar Minister Tej Pratap Yadav Reaction On Amit Shah Upcoming Tour Of Bihar
بہار کے وزیر تیج پرتاب یادو نے مزید کہا کہ آج ہم نے ریاستی دفتر کا دورے کے دوران ریاستی صدر جگدا نند سنگھ جی سے ملاقات کی۔اس بات کو یقینی بنانے کی گزارش کی کہ راجد کے جتنے بھی وزیر ہیں۔وہ سب دفتر آئیں اور جنتا دربار لگا کر عوام کی فریاد سنیں اور ان کے مسائل حل کریں۔ اس سے زیادہ سے زیادہ عوام کی مدد ہو سکے. حکومتی سطح سے جو کام ہو رہا ہے وہ اپنی جگہ ہے۔ہم زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچ سکیں.
یہ بھی پڑھیں:Journalist Ahmed Saeed Passed Away ممتاز صحافی احمد سعید کا انتقال اردو صحافتی دنیا میں سوگ کی لہر
غورطلب ہے کہ امت شاہ 23 ستمبر کو خطہ سیمانچل کے پورنیہ اور کشن گنج کا دورہ کیا تھا، اب 17 دن بعد امت شاہ پھر سے دوبارہ بہار کے دورے پر آ رہے ہیں. اس بار وزیر داخلہ 11 اکتوبر کو جے پرکاش نارائن کے جنم دن کے موقع پر چھپرہ کے دیارہ گاؤںجائیں گے.امت شاہ سیوان اور گوپال گنج میں کسانوں سے ملاقات کریں گے. Bihar Minister Tej Pratap Yadav Reaction On Amit Shah Upcoming Tour Of Bihar