ریاست بہار کے کیمور میں ریاستی وزیر پریم کمار نے کہا کورونا وبا کی روک تھام کےلیے وزیراعظم نریندر مودی نے قابل ستائش اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار بہار میں خریف کے بیجوں کی ہوم ڈیلیوری کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات کی وجہ سے لاکھوں جانیں بچ گئی ہیں۔ دوسرے ممالک کی بہ نسبت بھارت میں کورونا کو بڑے پیمانہ پر کنٹرول کیا گیا ہے۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ ضلع کیمور میں قتل کے دو واقعات پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے کافی رنجیدہ ہیں۔ رام پور بلاک کے تراٶں میں دوہرے قتل کی واردات کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے بات کی تھی اور مجرمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کےلیے کہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خریف لباریٹری اور بیجوں کی ہوم ڈیلیوری کے لیے کسانوں کو چاہئے کہ وہ آن لائن درخواستیں دیں۔ وزیر نے کہا کہ ہمیں باہر سے آنے والوں کی خدمت کا موقع ملا ہے اور ان لوگوں کےلیے روزگار فراہم کرنے کی ڈی ایم کو ہدایت دی گئی تھی۔
پریم کمار نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مزدوروں کو بھی مختلف گرانٹ دیئے جائیں گے۔ مائیگرینٹ مزدوروں کےلیے ملازمتیں فراہم کی جائیں گی اور بنکوں کے ذریعہ انہیں قرض مہیا کرایا جائے گا۔ کو ہر شعبے میں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ کاشتکاروں کو اپنی فصل ملک میں کسی بھی مقام پر فروخت کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دو ماہ کا راشن بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ روہنی نکشرا میں سبسڈی والے بیجوں کی عدم وصولی پر انہوں کہا کہ اس معاملے میں زراعت کے ضلعی عہدیداروں سے استفسار کیا جائے گا۔