بہار میں ایک شخص نے اپنی جائیداد کا آدھا حصہ اپنے دو ہاتھیوں کے نام کردیا ہے۔
ایشین ایلیفینٹ ریہیبیلیٹیشن اینڈ وائلڈ لائف اینیمل ٹرسٹ کے چیف مینیجر اختر امام بتاتے ہیں کہ وہ 12 سال کی عمر سے ان ہاتھیوںکی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
امام بتاتے ہیں کہ ایک بار مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، اس وقت ان ہاتھیوں نے مجھے بچایا تھا۔جب پستولوں سے لیس کچھ شرپسندوں نے میرے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی تو میرے ہاتھی نے زور سے شور مچانا شروع کردیا۔ان کی آواز سن کر میں اٹھ گیا اور میں نے الارم بجایا،جس کی وجہ سے وہ شرپسند فرار ہوگئے۔
امام کہتے ہیں کہ ان کے ہاتھیوں کا نام موتی اور رانی ہے اور یہ ہاتھی ان کے لیے کنبہ کی طرح ہیں اور وہ ان کے بغیر نہیں رہ سکتے۔
تام امام نے دعوی کیا ہے کہ جب سے انہوں نے اپنی جائیداد ان ہاتھیوں کے نام کی ہے تب سے انہیں اپنے گھروالوں سے جان کا خطرہ ہے۔
خاندانی اختلافات کے سبب امام کی اہلیہ اور ان کے بیٹے گذشتہ 10 برسوں سے الگ رہ رہے ہیں۔
امام نے بتایا کہ ان کے بیٹے معراج نے ہاتھی اسمگلروں کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی لیکن خوش قسمتی سے وہ پکڑا گیا تھا۔
امام کا کہنا ہے کہ ان کی آدھی جائیداد ان کی اہلیہ کے نام ہے اور 5 کروڑ کی جائیداد ان کے ہاتھیوں کے نام ہے، اگر ان ہاتھیوں کی موت ہوجاتی ہے تو یہ تمام رقم اینمیل ٹرسٹ تنظیم کو دے دی جائے گی۔