ریاست بہار کے ایس پی کیمور نے بتایا کی معاملہ نو آٶں تھانہ کے پرتاپ پور موضع کے موسہری بڈی کا ہے۔ جہاں نوآٶں پولس کو اطلاع ملی تھی کے ایک شخص اپنی اہلیہ کو مار پیٹ رہا ہے ۔
پولس موقع پر پہنچی تو عورت ایک کنارے پڑی ملی تھی۔اسے علاج کے لۓ اسپتال لایا گیا ۔جہا ں اسکی موت ہوگٸ۔ پولس نے موقع پر سے ہی قاتل شوہر کو گرفتارکر لیا۔ جہاں اس نے شراب کی حالت میں قتل کی واردات کو انجان دینے کا اعتراف کیا۔
واضح رہے کہ ریاست بہار میں شراب پر مکمل طور پر پابندی ہے۔خرید فروخت و استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت سزا کا اعلان ہے۔ اس کے باوجود چند لوگ کھلے عام شراب خرید کر پی کر رہے ہیں۔