ETV Bharat / state

بہار قانون ساز کونسل کے لیے پولنگ جاری - پٹنہ گریجویٹ حلقہ

مسوڑھی سب ڈویزن کے بلاکس میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہونی ہے۔ بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات میں چار اساتذہ حلقہ کی نشستوں پر انتخابات اور چار گریجویٹ حلقہ نشستوں پر انتخاب میں ووٹنگ جاری ہے۔

بہار قانون ساز کونسل کے لیے پولنگ جاری
بہار قانون ساز کونسل کے لیے پولنگ جاری
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 10:44 AM IST

بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر آج ووٹنگ جاری ہے۔ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ مسوڑھی سب ڈویژن کے تینوں بلاکس میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ چار اساتذہ حلقہ نشستوں اور چار گریجویٹ حلقہ نشستوں پر بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

قانون ساز کونسل کے لیے ہونے و الے انتخابات کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

گریجویٹ حلقہ کی چار نشستوں کے لیے کل 59 امیدوار ہیں جبکہ اساتذہ حلقہ کی چار نشستوں کے لیے کل 43 امیدوار میدان میں ہیں۔ قانون ساز کونسل میں بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

پٹنہ گریجویٹ حلقہ میں کل 181 پولنگ مراکز ہیں، پٹنہ گریجویٹ حلقہ میں 91 ہزار 598 مرد، 28 ہزار 848 خواتین اور 4 تیسرے صنف کے رائے دہندگان ووٹ کریں گے۔

ترہوت گریجویٹ حلقہ میں جے ڈی یو اور آر جے ڈی میں سے ایک ایک کے علاوہ 12 امیدوار میدان میں ہیں، رائے دہندگی کے لیے 127 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

دربھنگہ گریجویٹ حلقہ میں کانگریس، جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے امیدواروں سمیت کل 16 امیدوار میدان میں ہیں، اس حلقے میں مجموعی طور پر 141 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، کوسی گریجویشن حلقہ انتخاب میں بی جے پی، این سی پی، کانگریس اور آر جے ڈی میں سے ایک ایک سمیت کل 17 امیدوار میدان میں ہیں۔

پٹنہ ٹیچر انتخابات میں بی جے پی، آر جے ڈی اور سی پی آئی کے ایک ایک امیدوار سمیت کل آٹھ امیدوار میدان میں ہیں۔

اسی طرح حلقہ سارن ٹیچر انتخابات میں بی جے پی اور سی پی آئی کے ایک ایک امیدوار سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں۔وہیں ترہوت اساتذہ حلقہ انتخاب میں بی جے پی اور سی پی آئی کے ایک ایک امیدوار سمیت کل 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

مسوڑھی سب ڈویژن کے تینوں بلاکس میں 8 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں سے مسوڑھی میں چار، دھنروہ اور پنپن میں دو دو پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تمام منتخب اراکین کی میعاد 6 مئی 2020 کو ختم ہوگئی ہے۔ ووٹنگ کے بعد نتائج 12 نومبر کو جاری کیے جائیں گے۔

انتظامیہ انتخابی موسم کے دوران امن سلامتی اور منصفانہ رائے دہی کے متعلق سخت ہے۔ بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے ضلع بھر میں امتناعی احکامات کی دفعہ 144 کا نفاذ ہے، شام سات بجے تک دو پہیوں اور فور وہیلر کے آمدورفت پر پابندی ہے۔ پانچ یا زیادہ لوگ پولنگ مراکز کے آس پاس ایک جگہ جمع نہیں ہوں گے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر کوویڈ ۔19 کے پیش نظر صرف ماسک لگا کر ہی جانے کی اجازت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.