پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے راگھو پور تھانہ علاقہ کے دیوی پور وارڈ نمبر 05 کی رہنے والی خاتون شانتی دیوی (60) کشن پور تھانہ علاقہ کے مدھون بازار میں کرانہ کی دکان چلاتی تھی۔
دو دن قبل ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے شانتی دیوی کو گرفتار کر کے سپول ڈویژنل جیل میں رکھا تھا۔ لیکن گزشتہ رات شانتی دیوی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد اسے سپول صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات اس کی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایاکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے۔