ETV Bharat / state

Bihar judge بہار کے ایک جج بھی صدر جمہوریہ کے ہاتھوں گولڈ میڈل سے سرفراز - صدر جمہوریہ کے ہاتھوں بہار کے جج کو گولڈ میڈل

:ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی کے تیسرے کانووکیشن تقریب میں بہار کے جج نونیت کمار کو بھی گولڈ میڈلسٹ ہوئے ہیں ، انہیں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں میڈل اور ڈگری دی گئی ہے ، سیشن 14۔2019 میں بی اے ایل ایل بی کیا۔ Bihar judge honored with gold medal by President of India

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 6:09 PM IST

گیا: گیا ضلع میں واقع ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی کا تیسرا کانووکیشن پروگرام گزشتہ کل جمعہ کو ختم ہوگیا ہے لیکن اس تقریب میں صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں میڈل اور ڈگری سے سرفراز کیے گئے کچھ طلباء و طالبات سرخیوں میں ہیں اور ان کی کامیابی کی چرچا ہورہی ہے۔ انہی میں ایک بہار کے مظفر پور کے باشندہ نونیت کمار ہیں۔ نونیت کمار جمعہ کو جج کوٹ اتار کر طالب علم کے ڈگری لباس میں ملبوس ہوکر پہنچے تھے کیونکہ انہیں بھی صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں میڈل اور ڈگری سے سرفراز کیا جانا تھا۔

نونیت کمار سینٹرل یونیورسیٹی کے پرانے طالب علموں میں ایک تھے اور وہ ابھی حاجی پور جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدے پر فائز ہیں ۔ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نونیت کمار 'جج ' نے کہاکہ وہ سینٹرل یونیورسیٹی کے پرانے طالب علم ہیں ، سیشن 14۔2019 میں ایل ایل بی کیا ، گولڈ میڈلسٹ بننے پر بہت اچھا لگ رہاہے ، مجھے اپنی کامیابی کا یہ دوسرا لمحہ ہے جس کو میں ہمیشہ اپنی یادوں میں سجا کر رکھوں گا ، ایک جب جوڈیشل امتحان 2022 میں ہم 11 ویں رینک حاصل کر جج بنے اور دوسرا جب صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ہاتھوں میڈل اور ڈگری سے سرفراز کیا گیا کیونکہ یہ اعزاز کوئی عام اعزاز نہیں ہے۔

انہوں نے دوران گفتگو کہاکہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں یہ اعزاز ملا ہے اور اس کامیابی میں والدین کا تعاون دعا اور یونیورسٹی کے اساتذہ کی محنت اور مدد شامل ہے کیونکہ جب ہم 2014 میں یہاں داخلہ لینے پہنچے تھے اسوقت سینٹرل یونیورسیٹی شہر گیا کے ایک کرایہ کی جگہ ' گرین فلڈ 'میں چلتی تھی ، پہلے تو لگا کہ کیا یہاں ہم کچھ کرسکتے ہیں لیکن دل کو یہ اطمینان دلایا کہ سینٹرل یونیورسیٹی ہے کچھ ہوسکتا ہے لیکن جب تعلیم شروع ہوئی تو محسوس ہوا کہ بہار کسی سے کم نہیں ہے یہاں بھی ایسے ادارے ہیں جہاں سے آپ پڑھ کر کچھ بن سکتے ہیں ، یہاں کے اساتذہ کی محنت اور علمی صلاحیتوں کا ہی نمونہ ہے کہ آج ہم ایک بڑے عہدے پر فائز ہیں لیکن آج ہم صرف طالب علم کی طرح یہاں پہنچ کر اپنی خوشی کو محسوس کرر ہے ہیں اور یہ مجھے بہت اچھا بھی لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: President Murmu Visit Gaya صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سینٹرل یونیورسیٹی کے کانووکیشن پروگرام میں شریک ہوئیں

جج نونیت کمار نے کہاکہ طالب علموں کو اپنے ہدف پر اٹل رہنا ہے کامیابی ضرور ملے گی ، اگر آپکی محنت صحیح سمت میں ہوئی تو کسی بھی کمپٹیشن کو پہلی بار میں ہی کریک کرسکتے ہیں اور ہم نے کیا ہے ، 2022 کے جوڈیشل امتحان میں پہلی بار میں کریک کیا ، آج انہیں گولڈ میڈل ملنے سے حاجی پور کورٹ کے تمام جج صاحبان بھی خوش ہیں اور انہیں مبارک باد پیش کی ہے ، انہوں نے کہاکہ وہ اپنے اساتذہ دوست واحباب اور رشتے داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انکی کامیاب زندگی میں سبھی کا تعاون ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.