ETV Bharat / state

Bihar Women Stranded in Oman: بہار کی حاملہ خاتون لکشمی عمان سے ملک واپس لانے کا مطالبہ - جموئی کی خبر

جموئی کی رہائشی لکشمی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے عمان میں یرغمال بنایا لیا گیا ہے۔ لکشمی کے بڑے بھائی نے کہا کہ 28 مئی کو بہن نے کہا کہ اس کو دہلی میں نوکری مل گئی۔ دہلی پہنچ کر بتایا گیا کہ کسی ایجنٹ نے انہیں دھوکے سے ملک سے باہر بھیج دیا۔ Lakshmi Stranded In Oman

بہار کی حاملہ خاتون لکشمی عمان میں پھنسی، اہل خانہ کا حکومت سے بھارت لانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 6, 2022, 10:53 PM IST

جموئی: ریاست بہار کے ضلع جموئی کی رہائشی ایک حاملہ خاتون لکشمی عمان میں پھنس گئی ہیں۔ ان کے گھر والوں کے مطابق نوکری کے بہانے ایجنٹوں نے پہلے اسے دہلی بلایا، پھر وہاں سے احمد آباد لے گئے اور پھر فلائٹ سے عمان بھیج دیا۔ لکشمی کے رشتہ دار کے مطابق لکشمی نے پانچ دن پہلے گھر والوں کو واٹس ایپ پر میسج کیا تھا اور کہا تھا 'مجھے بچاؤ' میں یہاں پھنس چکی ہوں۔' اس کے بعد لکشمی کے معذور شوہر نے دہلی کے پہاڑ گنج تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ Lakshmi Stranded In Oman

بہار کی حاملہ خاتون لکشمی عمان میں پھنسی، اہل خانہ کا حکومت سے بھارت لانے کا مطالبہ

لکمشی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ لکشمی سمستی پور بندھن بینک میں کام کرتی تھی لیکن اچانک اس کی نوکری چلی گئی۔ ساتھ ہی شوہر کافی عرصے سے بیمار ہے۔ آنکھوں سے معذور شوہر وجے اور تین بچوں کی ذمہ داری لکشمی کے کندھوں پر تھی۔ اسی دوران اسے اچھی نوکری اور تنخواہ کے بہانے دہلی بلایا گیا اور وہاں سے اسے عمان کے شہر مسقط میں قید کر دیا گیا۔'

لکشمی کے رشتہ دار نے کہا کہ 28 مئی کو لکشمی نے بتایا کہ دہلی میں اس کی نوکری لگ گئی۔ دہلی پہنچ کر بتایا گیا کہ کسی ایجنٹ نے انہیں کسی طریقے سے دھوکے سے ملک سے باہر بھیج دیا، میری حکومت سے درخواست ہے کہ لکشمی کو بھارت واپس لائیں۔'

یہ بھی پڑھیں: بہار کو اسپورٹز سٹی بنانے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.