ETV Bharat / state

بہار: چار دنوں میں کووڈ 19 کے 74 نئے کیسز - بہار: چار دنوں میں کویڈ-19

ریاست بہار میں محکمہ صحت کی ٹیم سرگرم ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار کی ہدایت پر گھر گھر اسکریننگ کا کام تیزی سے ہو رہا ہے۔

bihar covid
bihar covid
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 4:35 PM IST

ریاست بہار میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست میں اب تک 176 معاملے سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 27 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ دس دن پہلے دارالحکومت پٹنہ کورونا وائرس سے آزاد ہو چکا تھا لیکن ایک بار پھر پٹنہ میں کووڈ 19 کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دارالحکومت پٹنہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 8 نئے مریض ملنے سے محکمہ صحت کی نیند اڑ گئی ہے۔ کئی نئے معاملے سامنے آنے کے بعد دارالحکومت پٹنہ کے کئی محلوں کو ہاٹ اسپاٹ مقرر کر کے سیل کر دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے دارالحکومت پٹنہ سے 5 مریض ملے تھے جو صحتیاب ہونے کے بعد اپنے گھر لوٹ گئے تھے۔

گزشتہ روز پٹنہ میں 8 نئے مریض ملے ہیں۔ ان میں 2 کرایہ دار اور باقی 6 ایک ہی خاندان کے ہیں۔ پٹنہ کے خواجہ پورہ علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں اب تک 17 مریض ملے ہیں جبکہ پٹنہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 25 ہے۔

پٹنہ کے نئے مریضوں میں خواجہ پورہ، جگدیو پتھ اور بختیار پور کے سلیم پور سے مریض سامنے آرہے ہیں۔

دارالحکومت پٹنہ کے خواجہ پورا علاقہ کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے. خصوصی طور پر اس جگہ کو جہاں سے کرونا کے مریض سامنے آئے ہیں ان کے آس پاس کی تمام سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

محلے کے لوگوں کو ضرورت کا سامان انتظامیہ کے ذریعہ مہیا کیا جا رہا ہے۔ علاقے کے تقریبا تین کلومیٹر کے دائرے میں محکمہ صحت اسکریننگ کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.