ETV Bharat / state

Haj 2023 بہار کے عازمین حج کی پرواز کا شیڈول جاری - Bihar Haj Flight Schedule Released

گیا امبارکیشن پوائنٹ کے لیے فلائٹ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ عازمین کی پرواز سات جون سے 22 جون تک ہوگی۔ گیا امبارکیشن پوائنٹ سے حج پروازوں کا عمل سات جون سے 17 جون تک جاری رہے گا۔ گیا سے عازمین حج کی پروازیں جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 27, 2023, 10:03 AM IST

بہار کے عازمین حج کی پرواز کا شیڈول جاری

گیا: ریاست بہار کے عازمین حج کی فلائٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے حالانکہ اس بار شیڈول جاری ہونے میں تاخیر کے ساتھ حج آپریشن کے دوسرے مراحل میں بھی نا صرف تاخیر ہوئی بلکہ کئی امور پر عازمین کو تشویش بھی رہی۔ اس کی وجہ مرکزی حکومت کے محکمہ اقلیتی فلاح اور مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے واضح ہدایت جاری نہیں کرنا ہے۔ شیڈول جاری ہونے سے عازمین حج بھی اس بات کو لیکر مطمئن ہوجائیں گے کہ اب ان کی پرواز گیا ہوائی اڈے سے ہی ہوگی کیونکہ حج آپریشن سے متعلقہ محکموں کی جانب سے واضح جانکاری نہیں ہونے کی وجہ سے عازمین حج کے درمیان تشویش پیدا ہوگئی تھی کہ کہیں رانچی اور بنارس امبارکیشن پوائنٹ کی طرح گیا امبارکیشن پوائنٹ کو بھی اچانک رد نہ کردیا جائے۔ اب جب کہ شیڈول جاری ہوگیا ہے تو گیا ہوائی اڈے پر تیاریاں زوردار طریقے سے جاری ہیں۔ گیا ہوائی اڈے پر عازمین کے لئے کن کن سہولتوں کو دستیاب کرایا جائے گا اور پرواز کا وقت کیا ہے؟ ایک دن میں کتنے طیارے کی پرواز ہوگی؟ ان سب سوالوں کو لیکر ای ٹی وی بھارت نے گیا ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر بنجکیت شاہا سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

گیا ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر بنجکیت شاہا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عازمین کے طیارے کی پرواز صبح میں ہوگی شیڈول کے مطابق 7جون سے 17جون تک اسپائس جیٹ کا ایک طیارہ صبح 8 بجے پرواز کرے گا جبکہ 18جون اور 19جون کو دو طیاروں سے پرواز ہوگی 18جون سے 22جون تک پہلا طیارہ صبح30 :6 اڑان بھرے گا جبکہ دوسرے طیارے کی اڑان : 8 بجے ہوگی، درمیان میں 20جون سے 22 جون تک تین طیاروں کی پرواز ہوگی ایک طیارہ کا وقت صبح 30: 6 بجے ہوگا جبکہ بقیہ دونوں کا وقت ساڑھے سات بجے اور آٹھ بجے ہوگا سبھی طیاروں کی پرواز گیا سے جدہ ہوائی اڈے کے لیے ہوگی اور ایک طیارہ میں 144عازمین حج روانہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اگروقت میں تبدیلی ہوتی ہے اور رات میں لینڈنگ کا معاملہ ہوتا ہے تو اس کے لیے بھی ایئرپورٹ تیار ہے اور اس لحاظ سے بھی تیاری کرلی گئی ہے عازمین حج رات میں ہی حج بھون پٹنہ سے گیا پہنچ جائیں گے جن کے قیام اور دوسری سہولتوں کے لیے ٹرمینل بلڈنگ کے باہرانتظامات کیے جارہے ہیں 12ہزار اسکوائر فٹ پر ایک وسیع پنڈال بنایا جارہا ہے جس میں 260بیڈ ہونگے اس کے علاوہ کھانے پینے کا بھی اسٹال لگایا جائے گا ایئر پورٹ کی طرف سے ہونے والے سبھی انتظامات پہلے مکمل کرلیے گئے ہیں کیونکہ ان کی طرف سے اکیس مئی کی پرواز کے مطابق تیاریاں شروع کی گئی تھیں البتہ اکیس مئی سے پرواز ہوتی تو انتظامات کے لیے کچھ زیادہ ہی بوجھ ہوتا کیونکہ تیاری کے لیے کم وقت ملے تھے لیکن اب وہ صورتحال نہیں ہے اسلیے انتظامات بہتر ڈھنگ سے کیے جارہے ہیں ایک جون تک سبھی کام مکمل کرلیے جائیں گے ۔

رضاکاروں کا گروپ بنایا جائے گا:

اس مرتبہ مرکزی حج کمیٹی اور محکمہ اقلیتی فلاح ہند نے سبھی ریاستوں کی حج کمیٹی سمیت حکومتوں کو لیٹر بھیجا ہے کہ حج آپریشن کے دوران غیر سرکاری اداروں تنظیموں اور افراد کی خدمات حاصل نہیں کی جائے گی اس کے متعلق ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے کہاکہ ابھی اس پر وہ زیادہ کچھ نہیں جانتے ہیں۔ بہار حج کمیٹی ضلع انتظامیہ اور دیگر افسران کی ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوگی اس میں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا لیکن پھر بھی کوشش ہوگی کہ جس طرح سے ہربار کام ہوتے ہیں اسی طرح ہوں انہوں نے کہاکہ اس بار یہ کیا جائے گا کہ 80 رضاکاروں کی فہرست شناختی کارڈ بنانے کیلئے دی گئی ہے اسکو دس رضاکاروں کو ملا کر ایک گروپ بنایا جائے گا کیونکہ ایک بار میں حاجیوں کے ساتھ اتنے رضاکاروں کا ٹرمینل میں داخل ہونے کی جگہ کی قلت ہوگی ۔واضح ہوکہ گیا ہوائی اڈہ سے بہار کے قریب 3500عازمین حج وعازمات حج روانہ ہونگے پہلے اکیس مئی سے پرواز کی تاریخ طے تھی تاہم گوفرسٹ کا دیوالیہ ہونا تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے کیونکہ گوفرسٹ سے ہی بہار کے عازمین کو روانہ ہونا تھا اب اسپائس جیٹ سے عازمین روانہ ہونگے قریب 16دنوں کے آپریشن کے دوران کوشش ہے کہ عازمین کو بہترین سہولت دستیاب کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Azmeen Haj in Gaya گیا ایئرپورٹ پر عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں آخری مرحلے میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.