ETV Bharat / state

Bihar Haj Committee Chairman بہار سے کل 5640 عازمین حج نے درخواست جمع کیا، بغیر محرم کے جانے والی خواتین کی تعداد چوالیس - ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبدالحق

بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبدالحق نے کہاکہ حج 2023کے لئے مقررہ آخری تاریخ 20مارچ شام 5 بجے تک بہار سے کُل 5640 حج عازمین و عازمات نے آن لائن حج درخواست پرُ کیا۔جس میں مرد درخواست دہندگان کی تعداد 3243اور خواتین درخواست دہندگان کی تعداد 2353ہے۔ Bihar Haj Committee Chairman

بہار سے کل 5640 عازمین حج نے درخواست جمع کیا، بغیر محرم کے جانے والی خواتین کی تعداد چوالیس

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 1:17 PM IST

بہار سے کل 5640 عازمین حج نے درخواست جمع کیا، بغیر محرم کے جانے والی خواتین کی تعداد چوالیس

پٹنہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح بہار میں بھی حج2023 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اس مرتبہ ریاست بہار سے کُل 5640 حج عازمین و عازمات نے آن لائن حج درخواست پرُ کیا جس میں 3243 خواتین شامل ہیں۔اس کے علاوہ 44 ایسی خواتین نے جو اس مر تبہ غیر محرم سفر حج کے لئے روانہ ہو ں گیں۔

ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبدالحق نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ اس بار پٹنہ اور کٹیہار ضلع سے سب سے زیادہ بالترتیب 650 اور 448 عازمین و عازمات نے حج درخواست فارم پرُ کیا ہے۔جبکہ سب سے کم عازمین و عازمات کی تعداد شیخ پورہ سے 4 اور لکھی سرائے سے 11ہے۔

چیئرمین نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکولر نمبر 5مورخہ 17.03.2023کے ذریعہ حج 2023کے لئے ٹرینرس ٹرنینگ پروگرام کے لئے آن لائن درخواست طلب کی گئی ہے، جس کی مقررہ آخری تاریخ 27.03.2023ہے۔ ٹرینرس کے لئے خواہشمندمرد و خواتین درخواست دہندگان جن کی عمر 27.03.2023کو 25-60سال کے درمیان ہو، آن لائن درخواست حج کمیٹی آف انڈیا کے ویب سائٹhttps://hajcommittee.gov.in پر پُر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:K Rahman Khan on Waqf Properties وقف جائیدادوں سے متعلق کے رحمان خان سے خاص بات چیت
ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبد الحق نے مزید کہا کہ محکمہ اقلیتی امور، حکومت ہند حج ڈویژن مورخہ 20.03.2023کے ذریعہ حج 2023کے لئے کانسل جنرل آف انڈیا جدہ سعودی عرب میں حج کوڈینٹر، اسسٹنٹ حج آفیسراورحج اسسٹنٹ کے عارضی ڈیپوٹیشن کے لئے مورخہ 03.04.2023تک آن لائن درخواست طلب کی گئی ہے۔حج2023کے لئے عازمین حج کو اگلے مرحلہ میں ان کے رجسٹر ڈموبائل پر ایس ایم ایس(SMS) کے ذریعہ حج رقوم کی پہلی قسط جمع کرنے کے متعلق بینک ریفرنس نمبر حج کمیٹی آف انڈیاکے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔ تاہم ہماری مکمل تیاری ہے اور امید ہے کہ مئی کے پہلے ہفتہ سے حج پرواز کا عمل شروع ہو جائے گا.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.