ETV Bharat / state

Urdu Learning Centre غیراردو داں افراد میں اردو لرننگ سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے - اردولرننگ کا سرٹیفیکیٹ

اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے زیرانتظام چل رہے "اردو لرننگ سینٹر" کے ذریعہ اردو سیکھ چکے 80 غیراردو داں افراد کو محکمہ کی جانب سے اردولرننگ کا سرٹیفیکیٹ دیا گیاBihar Govt Organise Urdu Learning Centre

bihar
bihar
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 1:25 PM IST

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ اردو ہندستان کی زبان ہے.یہی پلی بڑھی اور پروان چڑھی ہے.اردو ایک ایسی زبان ہے جو لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ خود بنا لیتی ہے، یہ محبت اور بھائی چارہ کی زبان ہے، گنگا جمنی تہذیب کی علمبردار ہے، ہندی اور اردو زبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ہندی زبان میں اردو کے الفاظ اور اردو زبان میں ہندی کے الفاظ بڑی خوبصورتی سے استعمال کئے جاتے ہیں۔اس کے سبب یہ دونوں زبانیں اور بھی خوبصورت ہو جاتی ہیں. Bihar govt organise urdu learning centre

انہوں نےكہاكہ 80 افرادمیں 65 افراد غیر مسلم ہیں جو کسی نہ کسی سرکاری عہدوں پرفائزہیں۔تقریب بہار آرکائیو کے احاطہ میں منعقد ہوئی۔اس کی صدارت ڈاکٹر اپیندر ناتھ پانڈے سبکدوش اسپیشل سکریٹری محکمہ کابینہ سکریٹریٹ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض حسیب الرحمن انصاری نے بحسن و خوبی انجام دے.

Bihar Govt Organise Urdu Learning Centre

محکمہ آبی وسائل خرد حکومت بہار کے اسپیشل سکریٹری گوپال مینا نے کہا کہ اردو بہت شیریں زبان ہے، ہمیں کسی طرح کی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے جیسا کہ اردو زبان کے حوالے سے بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ کسی خاص فرقے کی زبان ہے، ہمیں یہ کمنٹ کرنے سے پہلے اس زبان کو سیکھنا، سمجھناچاہیے، سمجھ کر باتیں کرنی چاہیے، ہم نے اردو زبان اس لیے سیکھی ہے کہ ہمیں یہ زبان بہت ہی پیاری معلوم ہوتی ہے

Tejashwi Yadav Slams BJP بی جے پی کو 2024 پارلیمانی انتخاب میں شکست کا خوف ابھی سے ستانے لگا

انہوں نے كہاكہ اس زبان کی تہذیب اور کلچر بہت مقبول اور پسندیدہ ہے. تقسیم اسناد تقریب میں جن لوگوں کو سرٹیفیکیٹ دیا گیا ان میں گوپال مینا، سدھیر کمار، ڈاکٹر اروند امر، مکیش کمار، سنجے کمار،سرجیت سنگھ ،رجنی کماری ،آرتی ورما، امیت کمار، پروین کمار، امول کمار، ہرش نارائن داس، روی پرکاش، پوجا کماری، اشونی کماری سمیت 80 افراد شامل ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.