ضلع دربھنگہ میں پولیس کی مدد سے یہ ویڈیو گاؤں اور گلیوں میں دکھایا جا رہا ہے۔
حکومت بہار کی اس پہل سے دربھنگہ کی عوام بے حد خوش ہیں۔ لوگوں نے امید ظاہر کی کہ اس مہم سے معاشرے میں نشے کی بڑھتی لت کو کافی حد تک روکنے میں مدد ملے گی۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دربھنگہ کے سیٹی ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ پولیس نے ضلع میں کئی جگہوں کا انتخاب کیا ہے جہاں اس ویڈیو کو لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر بنیا گیا ہے اور اس ویڈیو کا اثر لوگوں پر ضرور پڑے گا۔ویڈیو دکھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو نشہ کے مضر اثرات سے بھی متوجہ کرایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم سے خاص طور پر ان نوجوانوں کو بھی فائدہ ہوگا جو جانے انجانے میں نشے کی گرفت میں آ گئے ہیں۔