ETV Bharat / state

Notification For MA Urdu Exam مگدھ یونیورسٹی نے ایم اے اردو کے امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مگدھ یونیورسٹی نے ایم اے 'اردو' سمیت سبھی مضامین کے امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ فرسٹ سمیسٹر سیشن 23-2021 اور سمیسٹر ٹو سیشن 22-2020 کا امتحان دو نششتوں میں 27 اکتوبر سے شروع ہوگا، جب کہ 6 نومبر کو اس کا اختتام ہوگا۔ MA Urdu Exam in Magadh University

Notification For MA Urdu Exam
Notification For MA Urdu Exam
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 12:21 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی سیشن تاخیر اور وقت پر امتحان نہیں کرانے کے لیے معروف ہے تاہم حال کے گزشتہ کچھ ماہ کے دوران یونیورسٹی اپنی تنقیدی پہچان کو ختم کرنے کی غرض سے زیر التوا امتحانات کو پورا کرنے میں لگا ہے، مگدھ یونیورسٹی نے سیشن 22-2020 کے کورسز کے زیر التوا امتحان کو کرانے میں تیزی لائی ہے۔ جمعہ کو امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے اور نوٹیفکیشن جاری کرکے طلباء کو مطلع کیا ہے کہ وہ وقت پر امتحان میں حاضر ہوں۔ مگدھ یونیورسٹی کے ایم اے، ایم ایس سی اور ایم کام سیشن 23-2021 فرسٹ سمیسٹر کے امتحان کا نوٹیفکیشن کچھ اس طرح ہے کہ اس میں دو گروپ ' اے اور بی ' گروپ ہیں۔ بی گروپ میں اردو ہے اور امتحان 27 اکتوبر کو شروع ہوگا۔ جس میں اے گروپ کی پہلی نشست صبح 10 بجے سے 1 بجے تک ہوگی۔

19763414
19763414

یہ بھی پڑھیں:

Alkhair Credit Society مسلم الخیر کریڈٹ سوسائٹی سے ہندوؤں کو بھی ملتا ہے بغیر سود کا قرض

جب کہ گروپ بی کا امتحان دوسری نشست میں 2 بجے سے 5 بجے تک امتحان ہوگا، 27 اکتوبر، 30 اکتوبر، 1 نومبر اور 3 نومبر اور 6 نومبر کو امتحان ہوگا، جب کہ اسی طرح ایم اے، ایم ایس سی اور ایم کوم سیشن 22-2020 سمیسٹر ٹو کا امتحان 28 اکتوبر، 31 اکتوبر ،2 نومبر، 4نومبر اور 7نومبر کو ہوگا، سمیسٹر ٹو میں بھی اردو گروپ بی میں ہے۔ مگدھ یونیورسٹی کے ماتحت اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج نے بھی اپنے طلباء کو مطلع کیا ہے کہ وہ وقت پر امتحان دینے آئیں اور وہ امتحان کی تیاریوں میں مصروف ہوجائیں۔ مرزا غالب کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کہا کہ امتحان کا یونیورسٹی نے لیٹر جاری کردیا ہے، کالج بھی اپنے طلباء کو اطلاع دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.