ETV Bharat / state

Principal Secretary in Gaya محکمۂ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری نے اساتذہ اور افسران کو پھٹکار لگائی

گیا ضلع کے دورہ پر پہنچے محکمۂ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری کے کے پاٹھک نے اسکولوں کا اچانک جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے صفائی ستھرائی اور سہولیات کی کمی پر اساتذہ کو پھٹکار بھی لگائی۔

Principal Secretary in Gaya
Principal Secretary in Gaya
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 2:37 PM IST

گیا: ریاست بہار میں تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے اور کئی تبدیلیوں کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنے کو یقینی بنانے میں محکمۂ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری، کے کے پاٹھک لگے ہوئے ہیں۔ آج، کے کے پاٹھک گیا دورہ پر پہنچے تھے۔ یہاں اُنہوں نے اسکولوں کا جائزہ لیا اور اس دوران طلباء سے فیڈ بیک لینے کے ساتھ اسکولوں میں پائی گئی کمیوں پر غصہ سے آگ بگولہ بھی ہوگئے، پرنسپل سکریٹری سب سے پہلے ڈائٹ پہنچے جہاں پر بیت الخلاء کی تعداد زیادہ دیکھ کر وہ غُصہ ہوگئے اور پرنسپل سے سوال کیا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اسکول کے کمروں اور طلباء سے بھی زیادہ یہاں بیت الخلاء ہیں۔ جواب میں پرنسپل نے کہا کہ سر یہاں پتر پکش میلہ میں مسافروں کو ٹھہرایا گیا تھا۔ اس وجہ سے یہاں اضافی بیت الخلاء ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا کہ عارضی بیت الخلاء میلہ کے بعد کیوں نہیں ہٹوائے گئے؟ عارضی بیت الخلاء کی گندگیوں سے کیا بیماری پیدا نہیں ہوگی؟ اُنہوں نے ہدایت دی کہ عارضی بیت الخلاء ہٹوائے جائیں اور ساتھ ہی اسکول احاطہ میں جھاڑیوں کو بھی دیکھ کر وہ غُصہ ہوگئے اور پرنسپل کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ ذرا ان جھاڑیوں میں آپ سب داخل ہوکر کھڑے ہوں تو کیا آپ کو سانپ بچھو اور زہریلے کیڑوں کا ڈر نہیں لگے گا؟

یہ بھی پڑھیں:

Villagers in Shalgam Demand School Upgrade: محکمۂ تعلیم کی لاپرواہی کے سبب بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات

انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں میں ایسی جھاڑیوں کو رکھیں گے؟ آج ہی اسکو صاف کروائیں۔ اس دوران انہوں نے اقلیتی طبقہ کے طالب علموں سے بھی مخاطب ہوئے اور ان سے اُنکی تعلیم کے تعلق سے جانکاری لی جس پر طلباء نے اپنے اسکول کی تعلیم پر اطمینان کا اظہار کیا حالانکہ اس دوران پرنسپل سکریٹری نے اسکول میں واقع کمپیوٹر کلاس کو بند دیکھ کر اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور ڈسٹرک ایجوکیشن افسر کو پھٹکار لگاتے ہوئے ہدایت دی کہ کمپیوٹر کلاس لازمی طور پر ہوں اور ڈسٹرک مجسٹریٹ واٹس ایپ پر گروپ بنواکر ہر دن کی تصویر منگوائیں اور جہاں گڑبڑی ہو فوری طور پر کارروائی کریں۔ واضح ہو کہ محکمۂ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری کے کے پاٹھک ریاست میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور اُنہیں کمیوں پر کارروائی کرنے کی چھوٹ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے دے رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ کل ہی اساتذہ تقرری نامہ تقریب میں کے کے پاٹھک کی جم کر تعریف کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.