گیا: ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے ذات سے متعلق متنازعہ بیان سے بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ ہم بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کی پیروی کرتے ہیں، ہندو ہو کر بھی 75 برسوں سے غلام رہے۔ دراصل جیتن رام مانجھی نے یہ بیان اس وقت دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ روز بہار کے دو اسمبلی حلقوں مکامہ اور گوپال گنج ضمنی انتخابات میں درج فہرست ذاتوں کا جھکاؤ کس اتحاد کی طرف تھا؟ اور ان کی اکثریتی ووٹنگ کس اتحاد کے حق میں ہوئی ہوگی۔ Bihar EX CM Jatin Ram Manjhi Make Controversial Remark On Caste
انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ 75 سال سے ہندو بن کر آج تک ہم غلام بنے ہوئے ہیں۔ اب ان کا یعنی کہ ' بی جے پی ' کا ہندو کارڈ نہیں چلے گا۔ ذات پات کے نام پر ہمارے ساتھ عرصہ دراز سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ ہم منووادیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ امبیڈکر کے ساتھ ہیں۔ امبیڈکر کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے بڑی برادریوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پنڈت ٹھیک سے پوجا نہیں کرتا، دلتوں کے یہاں کھانا نہیں کھاتا۔ جو پوجا کرتا ہے، شراب پیتا ہے اور گوشت کھاتا ہے، ذاتی طور پر ہم ایسے پنڈتوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ وہ منوواد کے خلاف مہم جاری رکھیں گے اور ہماری برادری کے ساتھ ہورہے امتیازی سلوک کے خلاف تشہیر گاؤں گاؤں ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں شامل عمیر خان کا ولہانہ خیر مقدم
اس کے علاوہ انہوں نے مکامہ اور گوپال گنج میں ہوئے ضمنی انتخابات میں عظیم اتحاد کی جیت کے بارے میں بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں جگہوں سے عظیم اتحاد کے امیدوار کی جیت ہوسکتی ہے۔ حالانکہ مانجھی دونوں جگہوں پر مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کی تشہیری مہم میں شریک نہیں ہوئے تھے۔
واضح ہو کہ جیتن رام مانجھی پہلے بھی اس طرح کی بان بازی کر چکے ہیں۔ ان کے بیانات کو لیکر خوب سیاست بھی ہوتی ہے۔ گزشتہ برس بھی انہوں نے برہمنوں کے خلاف بیان دیا تھا جس کے بعد پوری ریاست میں ان کی مخالفت ہوئی تھی۔ Bihar EX CM Jatin Ram Manjhi Make Controversial Remark On Caste