لاک ڈاؤن کے 14 ویں دن لوگوں کی پریشانیاں سامنے آنے لگیں ہیں ۔لوگ ضروری اشیاء کے لئے سماجی اداروں پر بہت حد تک منحصر ہوگئے ہیں۔
ریاست بہار کے کیمور ضلع کی سماجی ادارہ این جی او آدی واسی ونواسی سیوا کیندر کی جانب سے ضرورتمند کے درمیان کھانے ،پینے کے سامان کے ساتھ ساتھ ماسک ،صابن اور ضروری اشیا تقسیم کیا گیا۔
اس دروان این جی او کے سکریٹری شاہ نواز منظر نے کہاکہ ضروری اشیاء کی تقسیم کے دوران سوشل ڈسٹنس کا پوری طرح سے خیال رکھا گیا۔
ضرورتمندوں کو اشیاء مہیا کرانے سے پہلے انن ے ہاتھوں کو سینیٹاٸزیشن کیا گیا۔ بھبھوا وارڈ نمبر 9 واقع آفیس کمپلیکس میں دو فٹ کی دوری پر دائرہ بنا کر اس میں راشن کی بوری رکھ دی گٸ تھی۔
بوری کے اندر چاول ،دال،تیل کے علاوہ مسالہ کے پیکیٹ ڈالے گۓ تھے۔صابن اور ماسک الگ سے دیۓ گۓ تھے۔ضرورتمند دائرے میں رکھے راحت اشیاء کو اٹھا کر خود ہی لے جا رہے تھے۔