ETV Bharat / state

Hajis Return حاجیوں کے پہنچتے ہی رشتے داروں کے آنسو جھلک پڑے

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 2:39 PM IST

بہار کے حجاج کرام کی وطن واپسی کے تیسرے قافلے میں 144 حاجیوں کی واپسی ہوئی۔ دو خواتین ایسی تھیں جن کے شوہر ایام حج کے دوران اور اس کے بعد مکہ میں انتقال کر گئے۔ جب کہ ایک حاجی وہ تھے جن کے بھائی کا انتقال ہوا تھا۔ اب تک بہار کے سات حاجی انتقال کر چکے ہیں۔

حاجیوں کے پہنچتے ہی رشتے داروں کے آنسو جھلک پڑے

گیا: ریاست بہار کے گیا ایئرپورٹ کا ماحول اس وقت غمگین ہو گیا جب تیسرے قافلے میں دو خاتون اور ایک مرد حاجی اپنے رشتہ داروں سے مل کر زار و قطار رونے لگے انہیں دیکھ کر وہاں موجود سبھی کی آنکھیں نمناک ہو گئیں۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن بھی انہیں روتا دیکھ کر خود کو روک نہیں پائے بلکہ وہ بھی ایک حاجی کے قریب جا کر انہیں تسلی دی اور کہا کہ ضلع انتظامیہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے دراصل گیا شہر کے دو حاجی اور پٹنہ کے ایک حاجی کا مکۃ المکرمہ میں انتقال پر ملال ہو گیا تھا۔ آج ان حاجیوں کے ساتھ جانے والے رشتہ دار وطن واپس آئے ہیں۔

بہار کے حجاج کرام کی وطن واپسی کے تیسرے قافلے میں 144 حاجیوں کی واپسی ہوئی ، دو خواتین ایسی تھیں جنکے شوہر مکہ میں انتقال کر گئے تھے ، ان میں ایک خاتون وہ تھیں جنکے شوہر دس جون کو ہی انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انکے بیٹا کو حج کے ارکان کی ادئیگی کی اجازت دی تھی اور وہ پھر یہاں سے روانہ ہوئے تھے جبکہ ایک حاجی سکندر امام تھے جن کے بھائی حیدر امام کا انتقال ہوا تھا۔اب تک بہار کے سات حاجی انتقال کر چکے ہیں۔

مرنے والوں میں سے دو کا تعلق گیا ضلع سے تھا اور ایک کا تعلق عالم گنج پٹنہ سے تھا۔ سب کی موت کی وجہ خراب صحت بتائی جاتی ہے۔ انتقال کرنے والوں کو مکہ مکرمہ کی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ انتقال کرنے والوں میں پٹنہ عالم گنج کے شمیم احمد ، گیا کے حیدر امام اور محمد نسیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Madaris Teacher Protest تنخواہ بند کیے جانے کے خلاف مدارس کے اساتذہ کا احتجاج

پٹنہ کی نسیمہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ حج پر روانہ ہوئی تھیں حج کے ارکان کی ادائیگی کے بعد ان کی طبیعت اس قدر بگڑ گئی کہ پھر کچھ ہی دیر بعد ان کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وہاں تنہا ہو گئی تھیں انتقال کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئی تھی اج وہ اپنے گھر لوٹی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.