ETV Bharat / state

شاندار کامیابی پر اسدالدین اویسی کا اظہارِ تشکر - مجلس اتحاد المسلمین

بہار انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ مجلس کو تین نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ دو نشستوں پر اسے برتری حاصل ہے۔

bihar elections: Asaduddin Owaisi thanked the voters for the great victory
شاندار کامیابی پر اسدالدین اویسی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 10:30 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کی بہار انتخابات میں شاندار کامیابی پر اسد الدین اویسی نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کی پارٹی کے حق میں ووٹوں کا استعمال کرنے پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

شاندار کامیابی پر اسدالدین اویسی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا

صدر مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی نے بہار کی جیت کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے ہم پر بھروسہ کیا جبکہ اس بھروسہ پر وہ کھرے اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس امید کے ساتھ ووٹرز نے ان کی پارٹی کو ووٹ دیا ہے ہم ان کی امید کو پورا کریں گے اور علاقہ کی ترقی کےلیے کام کریں گے۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’ہم کسی کے الزامات سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم ایک سیاسی جماعت ہے اور سیکولر انڈیا میں ہمیں انتخابات لڑنے کا پورا حق حاصل ہے‘۔

بہار انتخابات میں مجلس کی شاندار جیت کے بعد حیدرآباد میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر ’دارالسلام‘ میں جشن کا ماحول تھا۔ لوگ ایک دوسرے کو میٹھائی پیش کر رہے تھے اور اس موقع پر خوب نعرے بازی بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.