ETV Bharat / state

ارریہ: چھ اسمبلی حلقوں میں زبردست مقابلہ

author img

By

Published : Nov 10, 2020, 4:51 PM IST

ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہو رہے ووٹ شماری میں دن کے دو بجے تک چھ اسمبلی حلقوں میں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ نظر آ رہا ہے۔

ارریہ: چھ اسمبلی حلقوں میں زبردست مقابلہ
ارریہ: چھ اسمبلی حلقوں میں زبردست مقابلہ

نرپت گنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار جے پرکاش یادو دس ہزار ووٹ سے آگے ہیں جبکہ جوکی ہاٹ سے ایم آئی ایم کے امیدوار شاہنواز عالم آٹھ ہزار ووٹوں سے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

اسی طرح فاربس گنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار منچن کیسری دس ہزار ووٹوں سے آگے ہیں جبکہ سکٹی سے بی جے پی امیدوار وجے منڈل 17 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

اسی طرح رانی گنج اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی امیدوار اویناش منگلم 5300 ووٹ سے آگے ہیں جبکہ ارریہ اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار عابد الرحمن 20000 ووٹ سے آگے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ارریہ اسمبلی حلقہ میں عظیم اتحاد و این ڈی اے کے درمیان زبردست مقابلہ تھا مگر دن کے دو بجے تک جے ڈی یو امیدوار پچھڑتے نظر آ رہے ہیں۔

دلچسپ مقابلہ جوکی ہاٹ اسمبلی میں دو بھائیوں کے درمیان ہے، بڑے بھائی و آر جے ڈی سے امیدوار سرفراز عالم دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایم آئی ایم سے امیدوار و سرفراز عالم کے چھوٹے بھائی شاہنواز عالم سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

یہ نتیجہ ابھی صرف بائیسویں راؤنڈ تک کا ہے، جبکہ ابھی کئی راؤنڈ کی ووٹ شماری جاری ہے، کل تک جہاں ایگزٹ پول کے نتیجے سامنے آ رہے تھے اس حساب سے عظیم اتحاد اقتدار میں آتے ہوئے دکھائی دے رہی تھی مگر یہاں معاملہ دونوں اتحاد کے درمیان زبردست مقابلہ کا دکھائی دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.