راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری مادھو آنند نے کہا کہ' بہار آبادی کی بنیاد پر ملک کی تیسری سب سے بڑی ریاست ہے۔ بہار میں پی پی ای کی کٹس کی بھی قلت ہے۔ بہار کے پاس کورونا سے لڑنے کے لئے اتنے وسائل نہیں ہیں۔ بہار حکومت کورونا سے نہیں لڑ سکتی۔'
قومی جنرل سکریٹری مادھو آنند نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 'کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت کو بہار حکومت کی مدد کرنی چاہئے۔ لیکن مرکزی حکومت بہار پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی طرف سے بہار کو پی پی ای کٹس، این 95 ماسک مہیا کرانے چاہئے۔ بہار میں جانچ کے مراکز کی تعداد بھی بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔
مادھو آنند نے کہا کہ ' لوگ کئی ریاستوں سے بہار آئے ہیں۔ چاہے ان لوگوں کی کورونا ہو یا نہ ہو اس کی صحیح تحقیقات نہیں کی جاسکتی ہیں۔ اس میں بھی بہار حکومت نے لاپرواہی برت رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ' بہار حکومت نے 5 لاکھ پی پی ای کٹس کا مطالبہ کیا تھا لیکن صرف 4 ہزار پی پی ای کٹس ملا ہے۔ 10 لاکھ این 95 ماسک کا مطالبہ کیا گیا۔ لیکن صرف 50 ہزار مل سکے ہیں۔ 100 وینٹیلیٹرز کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن ایک بھی نہیں مل سکا ہے۔
واضح رہے کہ بہار میں 32 سے زیادہ افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں اور اور کورونا سے ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے۔