بہار میں مسلسل کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں، اس بیچ ڈاکٹروں کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو کٹ (پی پی ای) کی کمی کی وجہ سے ڈاکٹرس کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اسی چیز کو دیکھتے ہوئے ضلع بھاگل پور کی ایک ڈاکٹر نے اپنے اور اپنے شوہر کے لیے ایک ذاتی کٹ تیار کی ہے، اس کٹ کو تیار کرنے کے لیے ڈاکٹر گیتا نے کار کے غلاف کا استعمال کیا ہے۔
ڈاکٹر گیتا رانی جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں اوبس اور گائینا کالوجی شبہ کی پروفیسر ہیں۔ انہوں نے خد کی بنائی ہوئی کٹ کے ساتھ ہی اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے۔
گیتا کہتی ہیں 'ہم نے درزی کو یوٹیوب سے ایک ویڈیو دکھائی اور درزی نے ہمارے لیے یہ کٹ تیار کی، یہ کٹ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے محفوظ ہے، اس کو ایک بار دھو کر پھر استعمال کیا جا سکتا ہے، جتنی بار چاہیں آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں'۔
انہوں نے کہا 'یہ ہماری سماجی زمہ داری ہے کہ ہم مریضوں کا علاج کریں اور بہت ضروری ہے کہ اس وقت ہم اپنے آپ کو بھی کورونا کے جراشیم سے بچائیں'۔
پروفیسر گیتا رانی نے کٹ کے بارے میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرشوردن کو بھی آگاہ کیا ہے۔
جس کے بعد ڈاکٹر ہرشوردن کی جانب سے ان کی تعریف بھی کی گئی۔