ETV Bharat / state

Bihar Deputy CM Tesjasvi Yadav کسی کے جانے اور آنے سے بہار کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا، تیجسوی یادو - ریاست بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو

نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو اپنے بودھ گیا کے دورے کے سیاحتی انفارمینشن سینٹر کا افتتاح کیا۔اوپیندر کوشواہا اور مکیش سہنی کے ادھر ادھر جانے سے بہار کی سیاست میں کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔ اس سلسلے میں زیادہ بات کرنا بھی بے کار ہے۔

کسی کے جانے اور آنے سے بہار کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا:نائب وزیراعلی تیجسوی یادو

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 5:58 PM IST

کسی کے جانے اور آنے سے بہار کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا:نائب وزیراعلی تیجسوی یادو

گیا:ریاست بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو آج گیا کے بودھ گیا کے دورے پر ہیں۔ یہاں انہوں نے بودھ گیا انفارمیشن سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بہار کی سیاست پر خصوصی گفتگو کی۔ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہاکہ جے ڈی یو کے سابق رہنما اوپیندر کوشواہا کو پارٹی سے الگ ہوکر اپنی پارٹی تشکیل دینے اور وی آئی پی کے سپریمو مکیش سہنی کا بی جے پی سے بڑھتی قربت پر کہاکہ بہار میں کوئی سیاسی ابال نہیں ہے۔مکیش سہنی نے ماضی میں بی جے پی کے حوالے سے کہا تھا کہ بی جے پی نے ان کے سینے پر وار کیا ہے اور اب ان سے ہی مرہم لگوا رہے ہئیں۔

انہوں نے کہاکہ جو بہار کے تعلق سے کوئی سوچ نہیں رکھتا اور لوگوں کے لئے فکر مند نہیں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ ہم ان کے لیئ نیک خواہشات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جہاں بھی اوپیندر کوشوہا اور مکیش سہنی رہیں وہ کچھ بن جائیں کیونکہ انہیں اپنی فکر ہے بہار کے لوگوں کی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان سے اہل بہار کو امید نہیں ہے۔ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بہتر ڈھنگ سے ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہی ہے ۔بودھ گیا میں آج کئی منصوبوں کا افتتاح ہوا ہے۔ یہ عظیم اتحادکی حکومت میں تیز رفتار کاموں کا نتیجہ ہے۔

ہر والد بیٹے کی کامیابی چاہتا ہے:
تیجسوی یادو نے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کا بیان کہ ان کا بیٹا وزیراعلی کا زیادہ اہل ہے کیونکہ وہ پڑھا لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر والد کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بیٹا ترقی کرے ۔مانجھی بھی اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا بیٹا وزیراعلی بنے گا تو یہ ان کی سوچ ہے۔ وہ اپنے بیٹے کو وزیراعلی بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔یہ اچھی بات ہے۔

عظیم اتحاد کی ریلی بڑی ہوگی:

بہار میں وزیرداخلہ امیت شاہ کی منعقد ہونے والی ریلی پر تیجسوی یادو نے کہا کہ سب کو یہ اختیار ہے کہ وہ کہیں بھی جا کر ریلی کرے لیکن ہمارے عظیم اتحاد کی بھی ریلی اسی دن ہے۔یہ سب سے بڑی ریلی ہوگی۔اس کی تیاری جاری ہے کہ ملک سے بی جے پی کی حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Nitish Kumar On Kushwaha کشواہا کو جہاں جانا تھا چلے گئے، ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نتیش

وزیراعلیٰ بننے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ۔ان کا پہلا بی جے پی کو مرکز سے بے دخل کرنا ہے۔اس کے بعد ریاست بہار کی ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے لے جانا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.