ضلع کیمور کے رام گڑھ میں انہوں نے جم کے حزب مخالف جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے آر جے ڈی کے ریاستی صدر و علاقہ کے قدآور لیڈر جگدانند کے خلاف جم کر اپنی بھڑاس نکالی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ سال کام کیا ہے۔بہار کو مزید آگے بڑھانے کے لئے لوگوں کا تعاون چاہیے۔نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ رام گڑھ کے رکن اسمبلی ایک ترقی پسند شخص ہیں اور کسی بھی وزیر نے اتنا کام نہیں کیا جتنا رام گڑھ کے ایم ایل اے نے کیا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور این ڈی اے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب نے درگاوتی آبی ذخیرہ منصوبے کے ساتھ دھوکہ دیا ہے۔ این ڈی اے حکومت نے 1064 کروڑ کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ مارچ 2021 میں مکمل طور پر عمل میں آئے گا۔ دو سال کے اندر ہر کسان کو بجلی کے سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ 6.50 روپے کے بجائے کسانوں کو فی یونٹ بل صرف 65 پیسے ادا کرنے ہوں گے۔
ناٸب وزیر اعلی نے رام گڑھ سے ہی ضلع کے چاروں اسمبلی حلقہ سے قسمت آزاما رہے امیدواروں کو جیت دلانے کی ا پیل کی ہے۔
انہوں نے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ رام گڑھ میں 250 کروڑ آبپاشی اسکیموں کی چار مثالیں ہیں۔ 29 سال میں جتنی حزب مخالف پارٹیاں حکومت میں رہ کر کام نہیں کرپائی اتنا کام تنہا اشوک سنگھ نے کرکے دکھا دیا ہے۔اشوک اکیلے ہی سب پر بھاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کو بہار کا وزیراعلی بننے اور بہار کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔