ETV Bharat / state

بہار میں ہونے والی واردات کو میڈیا اور اپوزیشن طول دیتا ہے: ڈپٹی سی ایم - کابینہ کی توسیع

نائب وزیر اعلی رینو کماری نے کہا کہ بہار میں اگر جرائم ہوتے ہیں تو بدمعاشوں کی گرفتاری بھی ہوتی ہے، بہار میں سب ٹھیک ٹھاک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کی اسی ماہ میں توسیع ہوگی، نتیش کمار این ڈی اے بہار کے رہنما ہیں۔

بہار میں وارداتوں پر میڈیا اور حزب اختلاف طول دیتا ہے: ڈپٹی سی ایم

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 7:40 AM IST

ریاست کی نائب وزیر اعلی رینو کشواہا جمعرات کو گیا کے دورہ پر پہنچی تھیں، یہاں انہوں نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کے بعد کہا کہ بہار میں جتنے جرائم کے دعوے کیے جارہے ہیں اتنے نہیں ہیں، پٹنہ میں آج ہی ایک لڑکی کے قتل کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ واردات کون انجام دیتا ہے کس وجہ سے دیتا ہے یہ تو پتہ نہیں لیکن مجرموں کی گرفتاری یقینی ہوتی ہے۔

بہار میں وارداتوں پر میڈیا اور حزب اختلاف طول دیتا ہے: ڈپٹی سی ایم

پٹنہ میں ہوئے روپیش قتل معاملے پر انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس قتل معاملے کا انکشاف تو کرلیا ہے، تاہم جلد ہی مجرم بھی پولیس کی گرفت میں ہوں گے، حالانکہ انہوں نے بہار میں بڑھتے جرائم پر تو زیادہ کچھ نہیں بولا لیکن انہوں نے میڈیا کو وارداتوں پر زیادہ طول دینے سے پرہیز کرنے کی نصیحت دی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کارول بہتر ہونا چاہیے ہماری حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، اس دوران انہوں نے بہار این ڈی اے میں کابینہ کی توسیع میں تاخیر پر کہا کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے، وقت پر توسیع ہوگی۔

این ڈی اے میں رسہ کشی سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار این ڈی اے کے رہنما ہیں اور ان کی قیادت میں پانچ سالوں تک بہتر ڈھنگ سے حکومت چلے گی۔

ساتھ ہی انہوں نے گیا سے پٹنہ تک خراب سڑک کے معاملے پر کہا کہ نتیش کمار کی حکومت میں بہار میں سڑکوں کی جال بچھائی گئی ہے، گیا سے پٹنہ تک فور لین کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ان کی حکومت کا ٹارگیٹ ہے کہ بہار کے کسی بھی ضلع سے دارالحکومت پٹنہ پہنچنے میں صرف چار گھنٹے کا وقت لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.