بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہیلی کاوپٹر کے ذریعہ ضلع گیا کے علاوہ دوسرے اضلاع کا فضائی سروے کیا ۔ڈی ایم تیاگ راجن نے بتایاکہ وزیراعلی نے آج گیا، نوادہ،اورنگ آباد،ارول ، جہان آباد اضلاع میں کم بارش کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال کا فضائی سروے کیا۔ Bihar CM Nitish Kumar Undertkakes Aerial Survey To Drought HIT Districts
اس دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔وزیر اعلیٰ نے ہوائی سروے کے دوران جہان آباد ضلع کے گھوسی، مخدوم پور، گیا کے ٹکاری، کونچ، آمس، گروا، گیا ٹاؤن، موہن پور، ٹنکوپا، وزیر گنج، اورنگ آباد ضلع کے گوہ، رفیع گنج، مدن پور اور نوادہ ضلع کے میسکور، ہسوا اور ناردی گنج بلاک کی صورتحال کاجائزہ لیا۔
ہوائی سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے نوادہ ضلع میں پھلواریہ ڈیم کی پانی کی سطح کا بھی مشاہدہ کیا۔ ہوائی سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ کم بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تمام متاثرہ اضلاع کے بلاک، پنچایت اور گاؤں پر تفصیلی رپورٹ تیار کریں ۔اس رپورٹ کی بنیاد پر ہی کسانوں کی مدد کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:Mohammed Yousuf Tarigami کشمیر کا چہرہ اتنا خراب نہیں تھا جتنا بنایا گیا اور بنایا جا رہا ہے
اس دوران خراب موسم کی وجہ سے وزیراعلیٰ نیتش کمار کاہیلی کاوپٹر گیا ائرپورٹ پر اتر نہیں سکا جس کی وجہ سے وہ مگدھ کمشنری کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کئے بغیر ہی واپس پٹنہ لوٹ گئے ۔
غورطلب ہے کہ ضلع گیا میں اس سال پچاس فیصد بھی دھان کی کاشت نہیں ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے متبادل کاشت کے لئے کسانوں کے درمیان بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔اس کے ساتھ ان کے درمیان کئی اقسام کی بیج بھی تقسیم کی جاچکی ہے۔وزیراعلی کے فضائی دوران این سرون کمار سکریٹری محکمہ زراعت، ڈیزاسٹر ومحکمہ آبی وسائل کے سکریٹری سنجے کمار اگروال اور وزیراعلیٰ کے خصوصی ڈیوٹی افسر گوپال سنگھ موجود تھے