پٹنہ؛ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج پٹنہ کے گیان بھون میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے. انہیں خوشی ہے کہ ان ساتھ جو یوتھ ٹیم ہے اس میں سبھی کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں. بہار کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، بہار کو اور بھی ترقی پر لے جانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے پرعزم ہیں. مگر یہاں کچھ لوگوں کو بہار کی ترقی ہضم نہیں ہو رہا ہے. اس لئے بلا وجہ کی باتوں کو ہوا دینے کا کام کرتے ہیں تاکہ میڈیا میں وہ چھائے رہے، آپ کے چھائے رہنے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، آپ کے پاس کوئی کام نہیں ہیں آپ اسی میں ہی خوش رہیں. BIhar CM Nitish Kumar Slam Cnetral Govt
یہ بھی پڑھیں:NIA Released Shaheen Kausar این آئی اے نے شاہین کوثر کو رہا کردیا
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بغیر نام لئے بی جے پی لیڈران کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں کچھ نہیں ہے، تو ہمیں ایسے لوگوں کا پول کھولنے میں وقت نہیں لگے گا. مجھے بلاوجہ بولنے کی عادت نہیں ہے، مگر بہار کی ترقی پر انگلی اٹھائیں گے تو پھر مجھے بھی بولنا پڑے گا کہ آپ سے پہلے یہاں کیا تھا. ہم لوگوں کو موقع ملا تو بہار کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا، اسی طرح ملک بھی ترقی کرے گا اور جب ملک ترقی کرے گا تو پوری دنیا میں ہمارا ملک سرفہرست نظر آئے گا، مگر اس کے لئے جھوٹی تشہیر چھوڑ کر کام کرنا پڑے گا تبھی یہ ممکن ہے.BIhar CM Nitish Kumar Slam Cnetral Govt