ETV Bharat / state

Bihar CM Nitish Kumar ہم سب کو متحد کرنا چاہتے ہیں ہمیں ذاتی طور پر کچھ نہیں چاہیے: نتیش - ہمیں ذاتی طور پر کچھ نہیں چاہیے

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پنت بھون،نہرو پتھ واقع ’لوہیا پتھ چکر‘ کے باقی ماندہ زیر تعمیر کاموں کی جگہ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کوسڑک تعمیرات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پرتئے امرت نے لوہیا پتھ چکر کے باقی ماندہ زیر تعمیر کاموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ Bihar CM Nitish Kumar says want nothing for myself just ahead of India Mumbai meeting

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 10:26 PM IST

پٹنہ: وزیراعلیٰ نتیش کمار نے پنت بھون،نہرو پتھ واقع ’لوہیا پتھ چکر‘ کے باقی ماندہ زیر تعمیر کاموں کی جگہ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کوسڑک تعمیرات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پرتئے امرت نے لوہیا پتھ چکر کے باقی ماندہ زیر تعمیر کاموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ لوہیا پتھ چکر پر مشتمل نقشے کے ذریعے وزیر اعلیٰ کوسڑک تعمیرات محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے لوہیا پتھ چکر سے منسلک سڑکوں کی افادیت، سروس روڈ کی حالت، گاڑیوں کی آمدو رفت وغیرہ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرایا ۔

معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام میں تیزی لاکر مقررہ مدت میں کام کو بہتر انداز میں مکمل کریں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تعمیراتی کام بہتر انداز میں ہو۔ لوہیا پتھ چکر کا معائنہ کرنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے عمارت تعمیرات محکمہ کے سیکریٹری کمار روی کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرکے انہیں شمال اور مشرقی سرے پرتعمیر پرانی سرکاری عمارتوں کو منہدم کرنے کی ہدایت دی۔ تاکہ سڑک کی چوڑائی میں اضافہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری عمارتیں 80 سالہ قدیم ہیں ان کے بجائے یہاں نئی کثیرالمنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی تجویز تیار کریں اور نئی عمارتوں کی تعمیر کا فوری فیصلہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کی جانب کارروائی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Six people injured in clash in Gaya گیا میں آپسی جھگڑے میں چھ سے زیادہ افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ لوہیا پتھ چکر کے مکمل طور پر شروع ہونے سے اس سے منسلک راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت مزید آسان ہوجائے گی۔ اس کی تعمیر ہوجانے سے مقامی لوگوں کو کافی سہولت ہوگی اورراجدھانی میں رہنے والوں کو بھی جام سے راحت ملے گی۔ اس موقع پروزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، محکمہ سڑک تعمیرات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیئے امرت،وزیراعلی کے او ایس ڈی گوپال سنگھ اور دیگر سینئر افسران اور انجینئر موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.