ETV Bharat / state

کورونا کے متاثرین کا ٹھیک سے خیال رکھیں: نتیش - کورونا متاثرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس بات کا خیال رکھی

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کورونا کے متاثرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت منصوبہ بند طریقے سے بہتر انتظامات کے ساتھ کام کرے۔ حکومت کی جانب سے رقم کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار
author img

By

Published : May 10, 2021, 10:00 PM IST

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک انے مارگ واقع سنکلپ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے صحت محکمہ کی جائزہ میٹنگ کی۔ محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت نے کورونا انفیکشن کی حالیہ صورتحال کی جانکاری دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کورونا متاثرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت منصوبہ بند طریقے سے بہتر انتظامات کے ساتھ کام کرے، حکومت کی جانب سے رقم کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ 18 سال سے زائد اور 45 سال سے کم عمر کے لوگوں کی بھی ٹیکہ کاری شروع کی گئی ہے ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے مفت ٹیکہ کاری ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری کیلئے تیزی سے کام کریں۔جانچ کی تعداد بڑھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین کا پتہ چل سکے ۔ سبھی لوگوں کو کورونا انفیکشن کے تئیں بیدار اور محتاط رہنا ہے۔ لوگ ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ آپس میں دوری بنا کر رکھیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار ، وزیراعلیٰ پرنسپل سکریٹری مسٹر چنچل کمار موجود تھے ، جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے نائب وزیراعلیٰ مسٹر تار کشور پرساد ، نائب وزیراعلیٰ مسز رینودیوی ، وزیر صحت منگل پانڈے ، چیف سکریٹری مسٹر تری پوراری شرن ، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر عامر سبحانی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری پنچایتی راج مسٹر امرت لال مینا ، پرنسپل سکریٹری مالیات مسٹر ایس سدھار تھ ، صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر پرتیہ امرت اور شہری ترقیات و رہائش محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر آنند کشور منسلک تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.