ETV Bharat / state

Minority Residential School بہار کا پہلا اقلیتی رہائشی اسکول بن کر تیار، عنقریب وزیر اعلیٰ کریں گے افتتاح

کشن گنج میں واقع انجمن اسلامیہ وقف کی زمین پر بہار کا پہلا اقلیتی رہائشی اسکول بن کر تیار ہو گیا ہے جس کا افتتاح عنقریب ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کریں گے۔ Bihar First Minority Residential School

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 1:11 PM IST

Etv Bharat
بہار کا پہلا اقلیتی رہائشی اسکول بن کر تیار

پٹنہ: ریاست بہار کے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے اہم منصوبوں میں ریاست کے تمام اضلاع میں اقلیتی رہائشی اسکول قائم کرنا ہے جس کے تحت کئی اضلاع میں کام جاری ہے اور کئی اضلاع میں کام آخری مرحلے میں ہے۔ اسی ضمن میں بہار کے ضلع کشن گنج میں واقع انجمن اسلامیہ وقف کی زمین پر بہار کا پہلا اقلیتی رہائشی اسکول بن کر مکمل تیار ہو گیا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمادھان یاترا کے تحت آئندہ 4 فروری کو کریں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انجمن اسلامیہ کے صدر نوشاد عالم (سابق ریاستی وزیر) و سکریٹری ماسٹر مجاہد عالم ( سابق رکن اسمبلی) ہیں۔

کوچہ دھامن کے سابق رکن اسمبلی، جنتادل یونائٹیڈ کے ریاستی نائب صدر و نوتعمیر اقلیتی رہائشی اسکول کے نگراں ماسٹر مجاہد عالم نے بتایا کہ کشن گنج ضلع کے کوچا دھامن بلاک میں واقع ڈیراماری موجاباری کے انجمن اسلامیہ وقف نمبر 1257 کی پانچ ایکڑ زمین پر 55 کروڑ کے تخمینہ سے یہ اقلیتی رہائشی اسکول بن کر تیار ہو گیا ہے جو بہار کا پہلا اقلیتی رہائشی اسکول ہوگا۔ عرصہ دراز سے لوگوں کا مطالبہ تھا جسے وزیر اعلیٰ نے پورا کر دیا جس کا افتتاح عنقریب نتیش کمار کریں گے۔ پانچ ایکڑ کے وسیع کیمپس میں طلباء کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، رہائش گاہ اور تعلیم گاہ کے علاوہ کھیل کود کے لیے بڑا سا میدان بھی اس میں شامل ہے۔ اس رہائشی اسکول کے بن جانے سے اس علاقے کی ترقی میں مزید چار چاند لگے گا اور تعلیم کا ایک ماحول بنے گا۔

ادھر اقلیتی امور کے وزیر زماں خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی رہائشی اسکول وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ڈریم پروجیکٹ ہے جس کی شکل میں پہلا کشن گنج میں مکمل ہوا، اسی طرح اور بھی دوسرے اضلاع میں کام تیزی سے چل رہا ہے جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ اسکول میں طلباء کے لیے تمام تر سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے۔ کتاب، ڈریس و دیگر مطلوبہ چیزیں سب مفت دئے جائیں گے۔ جس سے طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں کسی طرح کی کوئی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : Bihar Education Minister بہار کے وزیرتعلیم رام چرت مانس سے متعلق اپنے بیان پر قائم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.