ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ نے شاہی لیچی اور مکھانہ کی برانڈنگ کرنے کی ہدایت دی - وزیر اعلیٰ نے شاہی لیچی اور مکھانہ کی برانڈنگ کرنے کی ہدایت دی

ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ مکھانہ اور اس سے بنے سامانوں کو فروغ دینے پر زور دیں۔ اس کے پیداوار کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ ہی پروسیسنگ اور برانڈنگ کے ساتھ مارکیٹنگ کو بھی فروغ دیں۔ اس سے بہار کی مالی حالت مستحکم ہوگی۔

bihar chief minister nitish kumar directed to brand the royal litchi and makhana
وزیر اعلیٰ نتیش کمار
author img

By

Published : May 19, 2020, 8:23 PM IST

کورونا وائرس کے دور میں غریبوں، کاستکاروں کو راحت پہنچانے کے لیے مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری مالی پیکیج کے اعلان کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے بنائے جائیں جس میں مکھانہ کا کاروبار بہار سے ہی ہو۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'مکھانہ کے ساتھ شاہی لیچی، چینیا کیلا، آم، میتھی کا تیل، خس کا تیل، کترنی چاول اور دوسرے سامانوں کے کلسٹر کو بھی فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ 'ہر بھارتی کے پلیٹ میں بہار کا کھانا ہو، یہی ہمارا نسب العین ہے۔ مکھانہ اسے پورا کر سکتا ہے۔ اس سے زراعتی روڈمیپ کا ہدف بھی پورا ہوگا۔

bihar chief minister nitish kumar directed to brand the royal litchi and makhana
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار
اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زرعی مصنوعات کے لیے بازار کے ساتھ ساتھ پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نامیاتی کاشتکاری راہداری (آرگینک فارمنگ کاریڈور) کے تحت گنگا ندی کے ساحل پر اور راجگیر کی پہاڑیوں پر دوائیوں کے پودوں کے پیداور کو فروغ دیں۔ لیمن گراس، خس میتھا کے پودوں کو ترجیح دیا جائے۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ اعلان شدہ مالی پیکیج کا زیادہ سے زیادہ فائدہ کاشتکاروں اور مزدوروں کو ہو، اس کے لیے ضروری ہو تو پہلے کے قوانین میں ترمیم کرنے سے گریز نا کریں۔

وزیر اعلیٰ نے شہد کی پیداوار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں اس کے لیے لامحدود امکانات ہیں۔ اسی لیے شہد کی پروسیسنگ یونٹ اور مارکیٹنگ و برانڈنگ پر خصوصی توجہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.