ETV Bharat / state

JDU Slams AIMIM وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی بہار میں اویسی کے خلاف مہم

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار و جے ڈی یو رہنماؤں نے اے آئی ایم آئی ایم پر تنقید کی۔ JDU Slams AIMIM

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 7:40 AM IST

Updated : Jan 3, 2023, 12:10 PM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی بہار میں اویسی کے خلاف مہم

پٹنہ: سی ایم ہاوز میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار سے مسلم رہنما، ملی تنظیموں کے سربراہان اور دانشور طبقہ نے ملاقات کر کے انہیں نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ہماری حکومت ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں یقین رکھتی ہے، بہار میں آج اقلیتوں کی جو بھی سرکاری عمارتیں کھڑی ہیں وہ سب ہماری حکومت کے وقت بنائی گئی ہیں۔ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لئے ہم ہمیشہ تیار رہے ہیں مگر جب جب الیکشن کا وقت نزدیک آتا ہے تب تب اویسی کی پارٹی وہاں آکر سیدھے بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچانے کا کام کرتی ہے، اس لئے آپ لوگ بھی گاؤں گاؤں جاکر حکومت کے کام اور اویسی کی حقیقت بتائیں۔ Nitish Kumar and JDU leaders criticized AIMIM

نشست کے بعد باہر نکلنے والے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں اویسی فیکٹر نہیں ہے، یہ پوری طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی بی ٹیم بن کر رہ گئی ہے جو عوام کو ورغلا کر مسلمانوں کا ووٹ چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔ جے ڈی یو کے سینئر رہنما سلیم پرویز نے کہا کہ بہار میں اویسی کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اب ہم لوگ پوری طرح کمر بستہ ہیں، بی جے پی کی اس ٹیم کو ہر حال میں بہار سے باہر کرنا ہے۔ شکیل ہاشمی نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار کے بعد کوئی چہرہ بچتا ہی نہیں ہے جو کھڑا ہو سکے، ایم آئی ایم آج کے بعد سے کسی بھی محلے میں یا انتخاب میں ووٹ کاٹنے کا کام نہیں کرے گی۔ Nitish Kumar and JDU leaders criticized AIMIM

حافظ ابو شحمہ نے کہا کہ آج جس بات کو لیکر وزیر اعلیٰ نے نشست رکھی تھی وہ بہت کامیاب رہی، ہم لوگوں نے عزم لیا ہے کہ 2024 میں کسی بھی طرح سے مرکز میں بیٹھے مودی حکومت کو اکھاڑ پھینکنا ہے۔ بی جے پی کی بی ٹیم سماج کے لئے جس قدر خطرہ ہے اس سے سماج کے ایک ایک فرد کو بیدار کروں گا۔ JDU Slams AIMIM

یہ بھی پڑھیں : Rajeev Ranjan suspended بہار بی جے پی کے نائب صدر راجیو رنجن پارٹی سے چھ سال کے لیے معطل

Last Updated : Jan 3, 2023, 12:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.