ETV Bharat / state

بہار میں ویر برسا منڈا کا یوم پیدائش منایا گیا

بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش آج بہار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور جگہ جگہ تقریبات کا انعقاد کرکے ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بہار میں ویر برسا منڈا کا یوم پیدائش منایا گیا
author img

By

Published : Nov 15, 2019, 3:27 PM IST

پٹنہ میں بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر سنچائی بھون کے نزدیک 42، کرانتی مارگ پر ان کے مجسمے کے مقام پر سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران گورنر فاگو چوہان، وزیراعلی نتیش کمار، اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری، صنعت کے وزیر شیام رجج، قانون ساز کونسلر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی سمیت متعدد معزز شخصیات نے بھگوان برسا منڈا کی قد آدم مجسمے پر پھولوں کا ہار پہناکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فنکاروں نے حب الوطنی کے گیت گائے۔ ریاست کے قبائلی علاقے میں بھی بھگوان برسا منڈا کا یوم پیدائش دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔

انگریس کے سینیئر رہنما و سابق صدر راہل گاندھی نے ویر برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں باعث تحریک قرار دیا۔

مسٹر گاندھی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا،’’ویر برسا منڈا کی یوم پیدائش پر ان کو سلام۔قبائلی سماج کی حالت بہتر کرنے میں ان کی کوششیں اور تعاون باعث تحریک ہے۔‘‘

کانگریس نے بھی ایک ٹویٹ میں برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،’’پانی ،جنگل اور زمین کے حقوق کےلئے لڑنا ہی جن کی پہچان رہی،قبائلیوں کو بچانا ہی جن کا کام رہا،ایسی قبائلی عظیم شخصیت ’برسا منڈا‘کی یوم پیدائش پر ان کو سلام ۔‘‘

مسٹر گاندھی اور کانگریس نے اپنے اپنے ٹویٹ میں برسا منڈا کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.