ETV Bharat / state

Bihar Budget 2023 بہار بجٹ اقلیتوں کے لئے مفید، طبقہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں: افضل عباس - Bihar News

بہار شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین و جدیو رہنما افضل عباس نے کہا کہ رواں برس کے بجٹ میں اقلیتوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے،اقلیتی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس دفعہ 632 کروڑ روپیہ کا اضافہ کیا گیا ہے، ہم وزیر اعلیٰ اور وزیر مالیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

افضل عباس
افضل عباس
author img

By

Published : Mar 2, 2023, 3:07 PM IST

افضل عباس

پٹنہ : حکومت بہار کے وزیر مالیات وجے کمار چودھری کے ذریعہ اسمبلی میں پیش کئے گئے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہار شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین و جدیو رہنما افضل عباس نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ بجٹ بہار کو ترقی کی راہ پر لے کر جائے گا. اس بجٹ میں عوام کے فلاح و بہبود کے لیے چلائے جا رہے تمام منصوبوں کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے. گزشتہ سال کے مقابلے اس بار بجٹ میں 10 فیصد کا اضافہ کیا گیا یے اور مسلسل اضافہ ہوتا ہوا آ رہا ہے. بجٹ میں دس لاکھ نوجوانوں کو نوکری دینے کے علاوہ روزگار کے لئے نوجوانوں کی ٹریننگ، صدر ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانے، تھانہ میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے، پولس انتظامیہ کو مضبوط بنانے جیسی کئی اہم منصوبے ہیں جس سے بہار کو فائدہ ہوگا.

افضل عباس نے کہا کہ اس بجٹ میں اقلیت سماج کے لوگوں کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے، اس بار اقلیتی بجٹ قبل سے بڑھا کر 632 کروڑ روپے کیا گیا ہے، ہم وزیر اعلیٰ اور وزیر مالیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اقلیت سماج کی ترقی و فلاح کے لئے ہمہ وقت فکر مند رہتے ہیں، محکمہ اقلیتی فلاح کے جتنے بھی منصوبے چل رہے ہیں سبھی منصوبوں میں اس کا اثر ہوگا. میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ حکومت آپ کے لیے ہے، کئی سارے منصوبے چلا رہی ہے، آپ بیدار رہے اور اس کا فائدہ اٹھائیں، وزیر اعلیٰ یہ منصوبے آپ کی ترقی اور فلاح کے لیے ہی بناتے ہیں.

افضل عباس نے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ اقلیت کے فلاح و بہبود کے لیے جو بھی رقم مختص ہوتے ہیں وہ پورے خرچ نہیں ہوتے، اس پر اقلیتی وزیر و اعلیٰ افسران کو ایک لائحہ عمل مرتب کرنا پڑے گا تاکہ اقلیت سماج تک اس کا فائدہ پہنچ سکے. انہوں نے کہا کہ اقلیتی قرض روزگار منصوبہ بھی بند نہیں ہوا ہے، بلکہ پہلے کی طرح بدستور چلے گا. اس لیے لوگوں کو افواہیں پر کم دھیان دے.
مزید پڑھیں:Bihar Budget 2023 نتیش حکومت نے بہار کے لیے دو اعشاریہ اکسٹھ لاکھ کروڑ کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.