ETV Bharat / state

Pregnant Minor Girl Burnt To Death in Bihar عاشق پر حاملہ نابالغ معشوقہ کو جلا کر ہلاک کرنے کا الزام - نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی نابالغ معشوقہ

بہار کے راجولی میں ایک حاملہ نابالغ لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے عاشق نے اپنے گھر والوں کی مدد سے زندہ جلا کر ہلاک کر دیا۔رپورٹس کے مطابق حاملہ لڑکی اپنے عاشق پر شادی کرنے کے لیے مسلسل دباو ڈال رہی تھی جس کا بھیانک انجام سامنے آیا۔ لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے چار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ Pregnant Minor Girl Burnt To Death In Bihar

عاشق اپنی حاملہ نابالغ معشوقہ کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 1:02 PM IST

نوادہ (بہار): بہار کے نوادہ ضلع کے راجولی تھانہ علاقہ میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی نابالغ معشوقہ کے حاملہ ہونے پر ناراض ہو کر زندہ جلا دیا۔اس واقعے کے منظرعام پر آنے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے چار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق لڑکی کے حاملہ ہونے کی خبر سننے کے بعد عاشق طیش میں آگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 4 دن پہلے پیش آیا تھا۔ لڑکی کے والد کے مطابق اس معاملے کے منظرعام پر آنے میں تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ لڑکی کے والدین کو کچھ دنوں تک یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کے والدین کو غیر قانونی طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر رکھا تھا۔ جمعہ کو لڑکی کے والدین کسی طرح لڑکے کے چنگل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہوئے۔ اغواکاروں کے چنگل سے فرار ہو کر لڑکی کے والد تھانے پہنچے اور پورے واقعے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے تحریری شکایت دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ لڑکی کے والد نے اپنی شکایت میں کہاکہ ان کی بیٹی کو زندہ جلا کر مارا گیا ہے۔ تحریری شکایت کی بنیاد پر چار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Case Files Against Two Year Old Child بہارمیں دو سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج، عدالت نے لیا نوٹس

والدین کو اس معاملے کا علم نہیں تھا۔ انہیں اس معاملے کا علم اس وقت ہوا جب بیٹی حاملہ ہوئی۔ ان کی بیٹی لڑکے سے شادی کے لئے کہہ رہی تھی لیکن وہ اور اس کے گھر والے اس کے لئے تیار نہیں تھے۔ اس کے بعد لڑکی اور لڑکے کے درمیان جھگڑے ہوا۔ ہاتھا پائی ہوئی جس میں لڑکے نے اسے آگ لگا دی۔ قتل کے بعد نوجوان اور اس کے اہل خانہ نے متوفی لڑکی کی لاش کو جلد بازی میں سپرد خاک کر دیا اور لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں۔ لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے مقدمہ درج کرنے کی ہمت کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.