انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہر منتظم کار کے ساتھ ساتھ ماہر آرگنائزر بھی ہیں، بہار اور خاص کر پٹنہ سے جے پی نڈا کا خصوصی لگاﺅ رہا ہے، سنہ1960 میں پٹنہ میں پیدا ہوئے نڈا اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت یہاں کی گلیوں میں گذاری ہیں۔
انہون نے کہا کہ پٹنہ کے سنت زویئر اسکول سے انہوں نے اسکولی تعلیم حاصل کر کے پٹنہ کالج سے گریجویٹ کی پڑھائی مکمل کی، طالب علمی کے زمانے سے ہی انہوں نے سیاسی سفر کا آغاز کر دیا تھا۔
وہیں بہار کے سڑک تعمیرات کے وزیر اور بی جے پی کے سنیئر رہنما نند کشور یادو نے نڈا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ کارکنان والی بی جے پی کے قومی صدر کے عہدہ پر نڈا کے اتفاق رائے سے منتخب ہونے سے نہ صر ف پٹنہ بلکہ بہار کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔