دربھنگہ میں شہر سے لے کر تحصیلوں میں بھی جگہ جگہ حزب اختلاف کے کارکنان نے موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان لوگوں نے موجودہ حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
اس دوران ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے آر جے ڈی کے سینیئر رہنما سنیتی رنجن داس نے کہا کہ جس طرح سے ایوان اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماؤں پر کارروائی کی گئی ہے، وہ کسی بھی جمہوری حکومت میں ناقابل برداشت ہے۔
نتیش کمار نے اکثریت کے دم پر پولیس ایکٹ کو ایوان میں منظور کروا دیا ہے۔ یہ حکومت مودی حکومت کے ساتھ مل کر ملک کو امبانی جیسے امیر لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں لگی ہوئی ہے۔
جب تک نتیش کمار اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم نہیں دیں گے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔